پیر‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2025 

میں روٹی، میں کپڑوں میں الجھا رہا،ایک نشئی نے میرا وطن بیچ ڈالا ن لیگی سینئررہنما مشاہد اللہ خان کی وزیر اعظم عمران خان پر تنقیدی نظم

datetime 10  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما و سینیٹر مشاہد اللہ نے وزیراعظم عمران خان پر ایک نظم میں تنقید کےنشتر برسا دیئے ۔ تفصیلات کے مطابق لیگی رہنما نے حکومت کی موجودہ کارکردگی کی صورتحال پرکہا کہ پچھلی حکومتوں نے جس حالت میں ملک دیا تھا ماضی میں اس کی مثال نہیں ملتی۔ ملک ڈیفالٹ کی طرف جارہا ہے اور یہ پچھلی حکومتوں کو رو رہے ہیں، حکومت سے کچھ نہیں ہورہا اور اب ہر بات کورونا وائرس پر ڈالی جارہی

ہے؟انہوں نے ایک نظم پیش کی جس میں حکومت پر سخت تنقید کی ہے ۔نظم میں انہوں نے کہاکہ ’’ زمیں بیچ ڈالی، زمن بیچ ڈالا۔۔۔لہو بیچ ڈالا، بدن بیچ ڈالا۔۔۔۔کیا میرے گلشن کی ہر شے کا سودا۔۔۔۔شجر بیچ ڈالا، چمن بیچ ڈالا۔۔۔کئے تھے نوکریوں اور مکانوں کے وعدے۔۔۔۔میری جائے مرقد، کفن بیچ ڈالا۔۔۔میں روٹی، میں کپڑوں میں الجھا رہا۔۔۔۔ایک نشئی نے میرا وطن بیچ ڈالا۔‘‘ تنقید نظم سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے جس پر صارفین اپنی مختلف رائے کا اظہار کر رہے ہیں ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…