پیر‬‮ ، 06 اکتوبر‬‮ 2025 

ملک کی 422 عمارات خالی کرانے کا حکم جاری

datetime 8  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے کہا ہے کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے 422 عمارات کو مخدوش قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مخدوش عمارات کے مکینوں کو نوٹسز جاری کردیے ہیں۔نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق لیاری کے علاقے کھڈا مارکیٹ میں گزشتہ روز زمیں بوس ہونے والی چھ منزلہ رہائشی عمارت کے دورے کے موقع پروہ ذرائع ابلاغ سے بات چیت کررہے تھے۔

کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے کہا کہ جن مخدوش عمارات کو خالی کرنے کے نوٹسز جاری کیے گئے ہیں انہیں خالی کرایا جائے گا۔انہوں نے مخدوش عمارت کے گرنے کے نتیجے میں ہونے والے انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ گرنے والی عمارت میں لوگ تنبیہ کے باوجود رہائش پذیر تھے۔ کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے جائے حادثہ پہ جاری امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیا اور واضح کیا کہ تمام مخدوش عمارات کو مکینوں سے ہر قیمت پر خالی کرایا جائے گا۔کھڈا مارکیٹ لیاری میں مخدوش عمارت گرنے سے پانچ افراد جاں بحق اور آٹھ زخمی ہوگئے ہیں۔ زمیں بوس ہونے والی عمارت کے ملبے سے مزید زخمیوں کو نکالنے کے لیے امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔عمارت کے ملبے سے نکالے جانے والے زخمیوں کو طبی امداد کے لیے فوری طور پرسول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ صوبائی حکومت کی جانب سے بھی اسپتالوں میں اس حوالے سے خصوصی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔جائے حادثہ پر پاک فوج، رینجرز اورامدادی اداروں کا ریسکیوآپریشن جاری ہے جب کہ پولیس نے اطراف کی عمارات کو بھی خالی کرا لیا ہے۔پاک فوج کی انجینئرنگ کور کے جوان امدادی کارروائیوں میں حصہ لے رہے ہیں۔ پاک فوج کے جوانوں کے ساتھ سراغ رساں کتے بھی موجود ہیں جو ملبے تلے دبے ہوئے لوگوں کی تلاش میں مدد دے رہے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…