کوئٹہ(این این آئی) حکومت بلوچستان نے صوبے کے سرکاری دفاتر میں بغیر ماسک کے داخلے پر پابند ی عائد کردی۔ پیر کو محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق کورونا وائرس کے پھیلائو کو مدنظر رکھتے ہوئے صوبے کے سرکاری دفاتر میں کسی بھی شخص کو بغیر ماسک کے داخل ہونے کی اجازت نہیں جائیگی جبکہ تمام دفاتر میں ماسک کے بغیر داخلے پر پابندی بینر بھی آویزاں کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے ۔