اتوار‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2025 

’’پی ٹی وی کے پروگرام میں پاکستان کے نقشے سے کشمیر کا حصہ غائب‘‘ بھارتی صحافی خوشی سے نہال ، کشمیر کا حصہ نہ دکھانے پر پی ٹی وی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کیا کہا ،وفاقی وزیر فوادچوہدری کی ایم ڈی پی ٹی وی ارشد خان پر برس پڑے

datetime 8  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کے نقشے سے کشمیر کا حصہ غائب کرنے پر ایم ڈی پی ٹی وی ارشدخان شدید تنقید کی زد میں آگئے ۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر عدیل راجہ نے ٹویٹ کی جس میں انہوں نے لکھاکہ پی ٹی وی نے نقشے میں کشمیر کا حصہ غائب کر دیا ،

جس کے بعد وفاقی وزیر فواد چودھری میدان میں آگئے ، عمل کو شرمناک قرار دیا ۔ وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے ٹویٹ میں کہا کہ یہ بہت ہی شرمناک بات ہے کہ ایم ڈی پی ٹی وی ارشد خان ایک دہائی سے پاکستانی ٹیلی ویژن کے سربراہ کی حیثیت سے کام کر رہے ہیں لیکن یہ بھول چکے ہیں کہ وہ پی ٹی وی کے ڈی فیکٹو چئیرمین ہیں ناں کہ دوردرشن کے۔فواد چودھری نے شبلی فراز سے نوٹس لینے کی امید ظاہر کی ہے کہ وہ ایم ڈی پی ٹی وی کو بتائیں پاکستان کیلئے کشمیر کتنی اہمیت کا حامل ہے ۔ فواد چودھری کے ٹویٹ کے جواب میں بھارتی معروف صحافی برجیش مشرا نے لکھا کہ یہ بھارت کیلئے ڈپلومیٹک پوائنٹ آف ویو سے بہت بڑی فتح ہے ، پاکستانی سرکاری ٹی وی نے کشمیر کو اپنے نقشے میں شامل ہی نہیں کیا ۔

موضوعات:



کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…