اتوار‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2025 

امریکی شہری سنتھیارچی کا سینیٹررحمان ملک کو جھوٹ پکڑنے والی مشین پر ٹیسٹ دینے کا چیلنج

datetime 8  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیر داخلہ و سینیٹر رحمان ملک کو جھوٹ پکڑنے والی مشین پر ٹیسٹ دینے کا چیلنج ۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر معروف امریکی بلاگر سنتھیا رچی نے اپنے رحمان ملک کوجھوٹ پکڑنے کیلئے مشین ٹیسٹ دینے کا چیلنج کیا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ میں مشین پر ٹیسٹ کیلئے تیار ہوں کیا رحمان ملک جھوٹ پکڑنے والے مشین پر ٹیسٹ دینے کیلئے تیار ہیں ؟۔

قبل ازیں رحمن ملک کے وکلا نے سنتھیا کو 50 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بذریعہ ٹی سی ایس بھجوا دیا۔ نوٹس میں رحمن ملک نے سنتھیا کے الزامات کو جھوٹ کا پلندہ قرار دیکر سختی سے تردید کی ہے ۔ رحمن ملک نے کہا یہ شہید بینظیربھٹو کی تکریم کی لڑائی ہے ، شہید بینظیر اور میری کردار کشی کے پیچھے کونسے عناصر ہیں وقت آنے پر بے نقاب کرونگا،حکومت کیخلاف سخت بیانات پر جیل اورقتل کی مسلسل دھمکیاں مل رہی ہیں۔پارٹی کارکن شہید بینظیر بھٹو کا دفاع کرتے ہوئے خواتین کی عزت و وقار کو برقرار رکھیں۔علاوہ ازیں نجی ٹی وی کو انٹرویو میں سنتھیا نے کہا رحمٰن ملک نے فون پر مجھ سے رابطہ کیا اور کہا ویزے کے معاملے پر آ کر مجھ سے بات کریں، میں گئی تو رحمٰن ملک نے مجھے گلدستہ دیا اور مشروب پلایا جسکے بعد مجھے ہوش نہ رہا، جسکے بعد انہوں نے مجھ سے زیادتی کی۔ ملاقات کے بعد رحمٰن ملک نے مجھے ڈراپ کرنیوالے ڈرائیور کو دو ہزار پاؤنڈ دئیے ۔میں اپنے الزامات پر قائم ہوں، اگر ثابت نہ کر سکی تو سزا کیلئے تیار ہوں۔سنتھیا نے مزید کہا یوسف رضاگیلانی نے بتایا کہ میری اور انکی ملاقات ایک سفارتی تقریب میں ہوئی جو سچ نہیں ہے ، جب یوسف رضا کو عہدے سے ہٹایا گیا تو میری ان سے ایوان صدر میں ملاقات ہوئی تھی، چار دیگر لوگ بھی موجود تھے ، جب رخصت ہونے لگے تو یوسف رضا نے نامناسب طریقے سے مجھے چھوا اور گلے لگایا۔ایک سوال کے جواب میں سنتھیا نے کہا میں بہت خوفزدہ تھی اس لئے پہلے ان رازوں سے پردہ نہیں اٹھایا،

امریکی سفارتخانے نے مجھے واپس جانے کا مشورہ دیا۔ 10 برس بعد یہ بات کرنے کے قابل اس لئے ہوئی کہ آج پیپلز پارٹی، ن لیگ میں روابط ہیں، تحریک انصاف میں بھی میرے روابط ہیں، دو سال سے پی ٹی ایم کے بارے میں تحقیق کررہی ہوں،مجھے پی ٹی ایم اورپیپلزپارٹی کے درمیان تعلقات کے تانے بانے ملے ہیں۔قبل ازیں نجی ٹی وی سے گفتگو میں سنتھیا نے کہا جب میں منسٹر انکلیو پہنچی تو رحمٰن ملک نے کہا

این جی او چھوڑ دو اور مجھے دو ہزار پاؤنڈ دئیے اور کہا اس سے اپنے خرچ پورے کرو،اعظم سواتی کی بیٹی این جی اوکو چلا رہی تھی، اندازہ ہوا پیپلز پارٹی مجھے پی ٹی آئی سے دور رکھنا چاہتی ہے ۔ مخدوم شہاب الدین سے میرے قریبی تعلقات تھے انہوں نے کندھے پر مساج کی کوشش کی۔سنتھیا نے کہا بینظیر بھٹو کا احترام کرتی ہوں میرا مقصدانکی تضحیک کرنا نہیں تھا،

بینظیر سے متعلق معلومات پیپلزپارٹی کے سینئرلوگوں نے دیں،پیپلزپارٹی کو ایک جمہوری پارٹی کے بجائے ٹھگوں کی جماعت پایا۔ ایم کیو ایم کو پیپلزپارٹی سے بہتر سمجھتی ہوں۔سنتھیا نے کہا آئندہ ہفتے رحمٰن ملک سمیت پیپلز پارٹی کی مجرمانہ کارروائیاں سامنے لاؤنگی، اگر پیپلز پارٹی نے معافی مانگ لی تو ٹویٹس ڈیلیٹ کرنے پر غور کرونگی۔

موضوعات:



کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…