اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

اب لاک ڈاؤن کرنے کا وقت گزرگیا،کورونا وائرس قابو سے باہر ہو چکا، لاک ڈاؤن کاخاتمہ کرکے وزیراعظم نے کس کو فائدہ پہنچایا، تہلکہ خیز انکشاف

datetime 8  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے وزیراعظم عمران خان کے خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کی ضد کی انتہا ہے کہ لوگ مررہے ہیں اور وہ لاک ڈاؤن کے خلاف باتیں کررہے ہیں،

انہوں نے کہا کہ خان صاحب، اب لاک ڈاؤن کرنے کا وقت گزرگیا، کرونا وائرس قابو سے باہر ہوچکا ہے، غریب تو بہانہ تھا، لاک ڈاؤن کا خاتمہ کرکے عمران خان نے بڑے کاروباریوں کو فائدہ پہنچایا ہے، شیری رحمان نے کہا کہ دنیا کے دیگر ممالک میں جہاں لاک ڈاؤن ختم ہوا، وہاں پہلے کرونا وائرس پر قابو پایا گیا،ایس او پیز پر انحصار کا مطلب یہ ہے کہ عوام کرونا سے خود نمٹیں، حکومت کچھ نہیں کرے گی، خان صاحب! عام آدمی کرونا وائرس کو اس لئے فلو سمجھ رہا ہے کیونکہ یہ غلط فہمی آپ نے ہی پھیلائی تھی،اگر ابتدائی دنوں میں ملک میں امریکا جیسی تباہی نہیں ہوئی تو اس کی وجہ سندھ حکومت کے بروقت اقدامات ہیں،سندھ حکومت کے اقدامات کی ملک کی دیگر صوبائی حکومتوں نے بھی پیروی کی اور یہی بات عمران خان کو بری لگ گئی،انہوں نے کہا کہ اگر پی پی پی لاک ڈاؤن کی مخالفت کرتی تو عمران خان ضد میں آکر مہینوں کا لاک ڈاؤن کردیتے،براہ کرم عمران خان وباء کے بحران کے دنوں میں ردعمل کی سیاست نہ کریں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…