پیر‬‮ ، 06 اکتوبر‬‮ 2025 

نارووال سپورٹس سٹی کیس ، احسن اقبال کے خلاف انکوائری انوسٹی گیشن میں تبدیل ‎

datetime 8  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ن ‎ اسلام آباد (این این آئی)احتساب عدالت میں احسن اقبال کے خلاف نارووال سپورٹس سٹی کیس کی سماعت انکوائری انوسٹی گیشن میں تبدیل کر دی گئی ۔ پیر کو کیس کی سماعت جج محمد بشیر نے کی ۔دور ان سماعت احسن اقبال کیخلاف انکوائری کو انویسٹی گیشن میں تبدیل کر دیا گیا ،نیب نے پیشرفت رپورٹ احتساب عدالت میں پیش کر دی

نیب نے کہاکہ کورونا کے باعث تحقیقات میں دیر ہو رہی ہے ، تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ریفرنس دائر کر دیں گے ۔ جج محمد بشیر نے کہاکہ بتائیں ریفرنس دائر کرنا ہے یا یہ کیس خارج کر دیں۔ دور ان سماعت احسن اقبال خود روسٹرم پر آئے اور کہاکہ میڈیا میں نیب والے میری کردار کشی کر رہے ہیں ۔ جج نے کہاکہ میڈیا والی باتوں کا جواب باہر جا کر میڈیا پر ہی دیں ۔ احسن اقبال نے کہاکہ ایک سال ہو گیا یہ لوگ میرے خلاف تحقیقات کر رہے ہیں ،میرے خلاف ریفرنس نہیں ہے تو کیس خارج کیا جائے۔ احسن اقبال نے کہاکہ نیب کہتا ہے عدالتیں فیصلے نہیں کر رہیں اور ریفرنس خود نہیں لا تے۔‎احسن اقبال کے وکیل نے اخبار بھی عدالت میں پیش کر دی ۔ وکیل احسن اقبال نے کہاکہ نیب نے اعلامیہ جاری کیا کہ عدالتوں میں جلد فیصلوں کے لئے درخواستیں دائر کریں گے۔ بعد انزاں کیس کی سماعت 26 جون تک ملتوی کر دی گئی ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہاکہ نیب جھوٹے گواہ بنانے میں کوشاں ہے ،احتساب کا عمل ویسے ہی ہے جسے پورے ملک کو کورونا کے رحم پر چھوڑ دیا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ ہم پر نالائق اور نااہل حکمران ہم پر مسلط ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ کورونا کیساتھ اب ٹائی فائیڈ کی وبا پھوٹ پڑی ہے ،چینی کرپشن پکڑنے پر مجرم کو بچانے کیلئے ایف آئی آر نہیں کاٹی گئی ،

شوگر کمیشن رپورٹ میں سب ذمہ داران کے نام سامنے تھے ،ماضی میں چینی کی سبسڈی دی گئی تھی تو ملک میں چینی وافر مقدار میں موجود تھی ۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان نے قلت کے باوجود چینی ایکسپورٹ کرنے کی اجازت دی ،عمران خان کو انکوائرء کمیشن کے سامنے نہیں طلب کیا گیا ۔ انہوںنے کہاکہ حکومت کی معاشی پالیسیوں پر کھل کر پارلیمنٹ میں اپنا نکتہ نظر پیش کیا ہے ،پارلیمنٹ کو بھی لاک ڈائون کر رکھا ہے ۔

انہوںنے کہاکہ بجٹ اجلاس میں کھل کر عوام دشمن پالیسی کی مخالفت کرینگے ،آزاد اور منصفانہ الیکشن   کے ذریعے نااہل حکومت سے چھٹکارا دلایا جائے۔ انہوںنے کہاکہ چھ ماہ مزید یہی حکومت رہی تو اس ملک کی ذمہ داری لینے کو کوئی تیار نہیں ہوگا ،نیب کے جھوٹے اور بے بنیاد کیسز بنا رہی ہے ۔ انہوںنے کہاہک نیب نیازی گٹھ جوڑ بے نقاب ہوچکا ہے،عمران خان کے کہنے پر مجھے گرفتار کیا گیا۔‎

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…