جمعہ‬‮ ، 07 اگست‬‮ 2026 

جہانگیرترین اور خسرو بختیار عمران خان کیخلاف جال تیار کررہے ہیں‘بڑا دعویٰ سامنے آگیا

datetime 7  جون‬‮  2020 |

لاہور( این این آئی)مسلم لیگ(ن)پنجاب کی ترجمان عظمی بخاری نے انکشاف کیا ہے کہ جہانگیرترین اور خسرو بختیار عمران خان کیخلاف جال تیار کررہے ہیں،تحریک انصاف کا شیرازہ چند ماہ میں بکھرنے والا ہے،چینی سکینڈل منظر عام پر آنے بعد حکومتی لوگوں کی بڑی تعداد را ہ فرار تلاش کررہی ہے۔

شیخ رشید کے ٹارزن کے غبارے سے ہوا نکل چکی ہے۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ بزدار صاحب تعلیم کے بجٹ پر 11ارب کا کٹ لگاکر کونسی ترجیحات کو فوکس کرنا ہے؟،آپ نے سال 2019-20کے بجٹ میں تعلیم کا تاریخی بجٹ مختص کرنے کا دعوی کیا،تعلیم کے تاریخ بجٹ سے کتنے نئے سکول بنائے ،کتنے بچوں کو لازمی تعلیم دی۔عثمان بزدار کی ناک کے نیچے پیف میں لاکھوں بوگس بچوں کے داخلے کیے گئے،مرادراس اور واصف عباسی نے بوگس داخلوں کے نام کروڑوں کی دیہاڑی لگالی،بزدار صاحب آپ صرف جدید پنجاب کو قدیم پنجاب بنانے کے لئے مسلط کیے گئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پنجاب حکومت نے گزشتہ مالی سال کا ترقیاتی بجٹ بھی عیاشیوں پر اڑادیا،گزشتہ مالی سال کے ترقیاتی بجٹ سے ایک بھی گلی تعمیر نہیں کی گئی،واٹس ایپ وزیراعلیٰ ریمورٹ کنٹرول وزیراعظم کے اشاروں پر چلتے ہیں،اب عدالت نے بھی پنجاب حکومت کو وٹس ایپ پر چلنے والی حکومت قراردے دیا ہے،جعلی اور دھندلی زدہ تبدیلی کی حقیقت عوام کے سامنے عیاں ہورہی ہیں۔ڈرامے باز وزیراعظم اور خوشامدیوں کا ٹولہ جلد پکڑ میں آنے والا ہے۔ چینی مافیا اب سلطنت عمرانیہ کو بڑا جھٹکا لگانے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)


میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…