نوازشریف کے گرد گھیرا مزید تنگ، وفاقی حکومت نے اہم فیصلہ کرلیا، ن لیگ کی صفوں میں کھلبلی

7  جون‬‮  2020

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی حکومت نے سابق وزیراعظم نوازشریف کی رپورٹس بارے تحقیقات کا فیصلہ کرلیا ہے ۔ ایک انٹرویومیں وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ وزیراعظم نے نوازشریف کی رپورٹس کے بارے میں تحقیقات کی یقین دہانی کرائی ہے، تحقیقات میں کھرا جس کی طرف بھی جائے اسے بھگتنا چاہیے۔وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ پارلیمان کے بند ہالز میں کورونا کے خطرات بڑھ جاتے ہیں، ہمیں متبادل کے طور پر

ورچوئل اجلاس کی طرف جانا چاہیے۔انہوںنے کہاکہ خطرات بہت زیادہ ہیں اس لیے میری اجلاس میں شرکت مشکل ہے، جو لوگ اجلاس میں جا رہے ہیں اللہ ان کی حفاظت کرے۔انھوں نے کہا کہ محفوظ پارلیمان کے اجلاس کے لیے خصوصی ایپ ڈیزائن کی جا سکتی ہے، اسپیکر نے ورچوئل اجلاس سے متعلق کمیٹی میں مجھے یا آئی ٹی وزیر کو شریک ہی نہیں کیا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ورچوئل اجلاس کی مخالفت وہ کرتے ہیں جو واٹس ایپ بھی نہیں کھول سکتے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…