اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما مخدوم شہاب الدین نے سنتھیا رچی کے الزامات کو من گھڑت اور بے بنیاد قرار دے دیا۔ایک بیا ن میں انہوں نے کہاکہ سنتھیا رچی کے الزامات سراسر غلط اور بے بنیاد ہیں، سنتھیا رچی سستی شہرت حاصل کرنے کے لئے اس طرح کے بے بنیاد الزامات لگا رہی ہے، مجھ پر مارنے پیٹنے کا الزام لگایا گیا جو سراسر غلط ہے، سب کو معلوم ہے کہ
میں انتہائی حساس طبیعت کا حامل ہوں۔ مخدوم شہاب الدین نے کہاکہ میں خواتین کی بے پناہ عزت اور احترام کرتا ہوں، خواتین کو مارنےپیٹنے یا تشدد کا سوچ بھی نہیں سکتا۔ انہوں نے کہاکہ سنتھیا رچی بتائیں کہ وہ بیس سال خاموش کیوں بیٹھی رہیں، بیس سال کے بعد سنتھیا رچی کے اچانک منظرعام پر آنے کی کیا وجوہات ہیں؟۔قبل ازیں امریکی معروف بلاگر سنتھیا رچی کو منگل کو عدالت طلب کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے، سائبر کرائمز اور پی ٹی اے کونوٹس جاری کرتے ہوئے9جون تک جواب طلب کیا گیا ہے ۔ ایڈیشنل سیشن جج جہانگیر اعوان نے پیپلزپارٹی اسلام آباد کے صدر ایڈووکیٹ راجہ شکیل احمد عباسی کی امریکی صحافی کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر امریکی خاتون کو طلب کیا ہے ۔گزشتہ روز اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج جہانگیر اعوان نے شکیل عباسی کی درخواست پر سماعت کی جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ امریکی صحافی نے سوشل میڈیا پر بے نظیر بھٹو کے خلاف مہم چلائی۔قبل ازیں