جمعرات‬‮ ، 14 مئی‬‮‬‮ 2026 

شہری گھر بیٹھے ڈرائیونگ سینٹرز میں لائسنس کیلئے وقت اور تاریخ حاصل کر سکیں گے، پنجاب حکومت کا شاندار فیصلہ

datetime 6  جون‬‮  2020 |

لاہور( این این آئی)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکا صوبے میں عوام کی سہولت اور گڈگورننس کے فروغ کیلئے ایک اور احسن اقدام اٹھاتے ہوئے ٹریفک جرمانوں کی ادائیگی کے ای سسٹم اور ڈرائیونگ لائسنس کیلئے ٹائم شیڈولنگ نظام کا افتتاح کیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو ٹریفک جرمانوں کی ادائیگی کے ای سسٹم اور ڈرائیونگ لائسنس کیلئے ٹائم شیڈول کے نظام کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹریفک جرمانوں کی آن لائن ادائیگی سے عوام کو آسانی ہوگی۔کورونا کے باعث ڈرائیونگ لائسنس سینٹرز بند ہونے سے عوام کو مشکلات کا سامنا ہے۔آن لائن ٹائم شیڈول کے ذریعے شہری گھر بیٹھے لاہور کے 18 ڈرائیونگ سینٹرز میں لائسنس کے حصول کیلئے وقت اور تاریخ حاصل کرسکیں گے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ لاہور ٹریفک پولیس اور پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کو جرمانوں کی آن لائن ادائیگی اور ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کیلئے آن لائن ٹائم شیڈول کے اجراء پر مبارکباد دیتا ہوں۔جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ ہماری پالیسی ہے۔جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے بغیر پریشانی سرکاری امور میں آسانیاں پیدا ہوتی ہیں۔ کورونا کی وجہ سے بینکوںکے اوقات کارمحدود ہیں اور عوام کو ٹریفک چالان جمع کرانے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے اشتراک سے سٹی ٹریفک پولیس نے جرمانوں کی آن لائن ادائیگی کا سسٹم متعارف کراکے لیڈ لی ہے ۔پنجا ب حکومت شہریوں کو سہولتیں دینے کیلئے مزید اقدامات جاری رکھے گی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ٹریفک جرمانوں کی آن لائن ادائیگی کے نظام کو پنجاب کے دیگر شہروں تک بڑھانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کیلئے آن لائن ٹائم شیڈول کا دائرہ کار بھی دیگر شہروں تک بڑھایا جائے گا۔ ون لنک اے ٹی ایم مشین،موبائل ایپلیکیشن،انٹرنیٹ بینک کے ذریعے باآسانی ٹریفک جرمانہ ادا کیا جاسکتا ہے اور کسی بھی بینک برانچ کے کاؤنٹر پر بھی آن لائن ادائیگی کی جاسکے گی۔

ان اقدامات سے سماجی فاصلوں پر عملدر آمد یقینی بنایاجاسکے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کے ریونیو میں اضافہ ہوگا بلکہ ریونیو وصولی میں مزید شفافیت آئے گی اور ٹریفک قوانین کو باربار توڑنے کے عادی افراد کا ریکارڈ خود بخود مرتب ہوتا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ شہری یہ سہولت راستہ ایپ ،ویب پورٹل اور کال سینٹرکے ذریعے حاصل کرسکتے ہیں۔اگر کوئی شہری انفارمیشن ٹیکنالوجی کا استعمال نہیں جانتا تو وہ قریبی ڈرائیونگ لائسنس سینٹر پر جاکر تاریخ اوروقت لے سکتا ہے۔

ہمارے ان اقدامات کے ذریعے نہ صرف لمبی لمبی قطاروں اور طویل انتظار کی زحمت سے چھٹکارا ملے گا بلکہ سروس ڈلیوری میں بھی بہتری آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب ڈیجیٹل دور میں داخل ہوچکا ہے۔ ہم انفارمیشن ٹیکنالوجی کو آئندہ بھی عوام کی سہولت اورسروس ڈلیوری کو بہتر بنانے کیلئے استعمال کرتے رہیںگے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ ٹریفک نظام میں بہتری لانے کے حوالے سے اچھی کارکردگی دکھانے پر ٹریفک وارڈنز کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ٹریفک وارڈنز کی پروموشن اور دیگر مسائل حل کئے جائیں گے اور ٹریفک وارڈنز کو اچھی کارکردگی پر انعام دیا جائے گا۔ انسپکٹر جنرل پولیس، ایڈیشنل آئی جی ٹریفک، سی سی پی او لاہور، چیئرمین پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ، سیکرٹری اطلاعات، سی ٹی او لاہور اور متعلقہ حکام نے افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘


یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…