جمعہ‬‮ ، 16 اکتوبر‬‮ 2026 

پٹرول کی مصنوعی قلت پیدا کر کے منافع کمانے میں ملوث آئل مارکیٹنگ کمپنیوں اورڈیلروں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ،وزیرپٹرولیم نے اہم اعلان کردیا

datetime 6  جون‬‮  2020 |

لاہور/پتوکی(این این آئی)صوبائی دارالحکومت لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں پٹرول کی قلت بدستوربرقرارہے جبکہ وزیر پیٹرولیم عمرایوب خان نے کہاہے کہ حکومت نے ان تمام آئل مارکیٹنگ کمپنیوں اورڈیلروں کیخلاف سخت کارروائی کافیصلہ کیاہے جو پٹرول اورڈیزل کی مصنوعی قلت پیدا کرتے ہوئے منافع کمانے میں ملوث ہیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں پیٹرولیم کی قلت دورنہیں ہو سکی جس کی وجہ سے عوا م کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ گزشتہ روز بھی مختلف علاقوں میں پمپس بند رہے اورجہاں پیٹرول دستیاب ہے وہاں پر شہریوں کی قطاریں لگی رہیں۔ لاہور میں پرائیویٹ کمپنیوں کی ملکیت 220 پٹرول پمپس میں سے بیشتر پر پٹرول نایاب ہے۔ تاہم سرکاری آئل کمپنی کے پمپس پر پٹرول دستیاب ہے۔ پتوکی میں بھی پیٹرول پمپس مالکان نے سپلائی نہ آنے کے جوازبناتے ہوئے فروخت بند رکھی۔فیصل آباد کے پمپ مالکان نے بیشتر پٹرول پمپس کو سپلائی نہ ملنے کا بہانا بنا کر مکمل طور پر بند کررکھا۔دوسری جانب وزیرپٹرولیم عمرایوب خان نے کہاہے کہ حکومت نے ان تمام آئل مارکیٹنگ کمپنیوں اورڈیلروں کیخلاف سخت کارروائی کافیصلہ کیاہے جو پٹرول اورڈیزل کی مصنوعی قلت پیدا کرتے ہوئے منافع کمانے میں ملوث ہیں۔ایک ٹوئٹ میں انہوں نے کہاکہ متعلقہ اداروں اورصوبائی محکموں کے ساتھ مل کر ایسے عناصرکے خلاف کارروائی کافیصلہ کیاگیاہے۔وفاقی وزیرنے کہاکہ ذخیرہ اندوزوں اورمنافع خوروں کی فہرست تیارکی جائے گی اور ا ن کے لائسنس معطل کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں بے نقاب بھی کیاجائے گا۔وفاقی وزیرعمرایوب نے کہا ہے کہ عوام پریشان نہ ہوں کیونکہ ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی کوئی قلت نہیں۔

کالم

 عمران خان بھٹو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…