جمعہ‬‮ ، 07 اگست‬‮ 2026 

ماسک پہننے کی پابندی پر سختی سے عملدرآمد کا حکم صادر، خلاف ورزی پر سخت کارروائی کا فیصلہ

datetime 6  جون‬‮  2020 |

لاہور(این این آئی)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے صوبے میں ماسک پہننے کی پابندی پر سختی سے عملدرآمد کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ پبلک مقامات، مارکیٹوں، بازاروں اور پارکوں میں ماسک پہننے کی پابندی پر عمل کرایا جائے گا۔خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔شہریوں کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔ ماسک پہننا شہریوں کی حفاظت کیلئے ضروری ہے۔گھر سے نکلتے وقت شہری ماسک لازم پہنیں۔

انہوں نے کہا کہ کورونا سے متاثرہ مریضوں کے علاج معالجے میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جائے گا۔ پنجاب کے ہسپتالوں میں خالی بیڈز بھی موجود ہیں اور وینٹی لیٹرز بھی۔ ہسپتالوں میں مریضوں کے علاج معالجے کیلئے ضروری ادویات دستیاب ہیں۔ پنجاب حکومت نے متاثرہ مریضوں کو گھروں میں آئسولیشن کی اجازت دے دی ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ کورونا کا پھیلاؤ روکنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ عوام کی زندگیوں کو محفوظ بنانے کیلئے ضروری اقدامات تسلسل کے ساتھ جاری رہیں گے۔کاروبار کی اجازت ایس او پیز پر عملدرآمد سے مشروط ہے۔ایس او پیز کی خلاف ورزی پر بزنس ہاؤسز کے خلاف کارروائی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ کورونا سے متاثرہ مریضوں کے علاج معالجے میں مصروف ڈاکٹروں، نرسوں اور پیرامیڈیکل سٹاف کی خدمات لائق تحسین ہیں۔آزمائش کی اس گھڑی میں ڈاکٹروں، نرسوں اور پیرامیڈیکل سٹاف کو سلام پیش کرتے ہیں۔ہیلتھ پروفیشنلز کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ وہ آج اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے جس میں کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی تازہ ترین صورتحال اور حکومت کی جانب سے کئے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو مریضوں کے علاج معالجے کیلئے کئے جانے والے اقدامات کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی۔ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد، چیف سیکرٹری، سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر و میڈیکل ایجوکیشن، ماہر طب ڈاکٹر محمود شوکت، پی کے ایل آئی کے ڈاکٹر جاوید حیات خان اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)


میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…