جمعہ‬‮ ، 07 اگست‬‮ 2026 

احتساب عدالت نے رمضان شوگر ملز کیس میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی طلبی کا تحریری فیصلہ جاری کردیا 

datetime 6  جون‬‮  2020 |

لاہور(این این آئی) احتساب عدالت نے رمضان شوگر ملز کیس میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی طلبی کا تحریری فیصلہ جاری کردیا گیا۔احتساب عدالت کے جج امجد نذیر چودھری نے 3صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا ہے۔عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ملزمان کی عدم پیشی کے باعث فرد جرم کی کارروائی عرصے سے التوا ء کا شکار ہے۔عدالت نے حکم جاری کیا کہ سپرنٹنڈنٹ جیل اور ایس پی ہیڈ کوارٹرز

آئندہ سماعت پر حمزہ شہباز کو ہر صورت عدالت کے روبرو پیش کریں، عدالتی احکامات پر عمل نہ کیا گیا تو متعلقہ افسران کے خلاف کارروائی ہوگی۔احتساب عدالت کے فیصلے میں متنبہ کیا گیا ہے کہ ملزم شہباز شریف بھی آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں پیش ہوں، شہباز شریف فرد جرم کی کارروائی کے لیے 11 جون کو ہرصورت پیش ہوں۔خیال رہے کہ عدالت کی جانب سے رمضان شوگر ملز کیس میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز پر پہلے بھی فرد جرم عائد کی جا چکی ہے تاہم دونوں کی جانب سے صحت جرم کے انکار پر عدالت نے گواہان کو طلب کیا تھا۔نیب ریفرنس میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ رمضان شوگر ملز کے لیے 10 کلو میٹر طویل غیر قانونی نالہ تیار کیا گیا، شہباز شریف نے وزیر اعلی پنجاب کی حیثیت سے اختیارات کا ناجائز فائدہ اٹھایا جس کی وجہ سے قومی خزانے کو کروڑوں روپے مالیت کا نقصان پہنچایا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)


میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…