ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

وزیراعظم نے خطاب میں زندگیاں بچانے کی بجائے لوگوں کے مرنے کا فارمولا دیا۔۔عمران خان کابیان کو مایوس کن قرار دے دیا، حیرت انگیز دعوی بھی کر دیا گیا

datetime 5  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( این این آئی) پاکستان پیپلزپارٹی نے وزیراعظم کے بیان کو مایوس کن قرار دے دیا۔ ایک بیان میں نفیسہ شاہ نے کہاکہ وزیراعظم کا خطاب عوام کے قتل عام کے مترادف ہے۔ انہوںنے کہاکہ وزیراعظم نے خطاب میں زندگیاں بچانے کی بجائے لوگوں کے مرنے کا فارمولا دیا۔ انہوںنے کہاکہ وزیراعظم کے بیان سے عوام مزید مایوسی کا شکار ہوئی۔انہوںنے کہاکہ ٹائیگر فورس کو کورونا کا ٹاسک دینا مضحکہ خیز اور طبی عملے کی خدمات کے اعتراف سے

انحراف ہے، ٹائیگر فورس کی کوئی قانونی حیثیت نہیں۔ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہاکہ عمران خان کو ڈاکٹرز اور دیگر طبی عملے کی زندگیوں کا کوئی احساس نہیں۔ ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہاکہ عمران خان وزیراعظم ہاوس سے باہر نکل کر ہسپتالوں کا دورہ کرکے ڈاکٹر سے ملاقات کریں تو حقائق ان کے سامنے آجائیں گے۔ انہوںنے کہاکہ ملک میں کورونا سے تشویشناک حد تک اموات ہو رہی ہیں، کورونا کے باعث اموات کے درست اور اصل اعداد و شمار سامنے نہیں لائے جا رہے۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…