لاہور (آن لائن) صوبائی دارالحکومت لاہور میں پٹرول کی قلت شدت اختیار کرتی جا رہی ہے۔ جس کی وجہ سے شہر کے بیشتر نجی اور سرکاری پٹرول پمپوں کی بندش کے باعث شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، موٹر سائیکل سوار سخت گرمی میں سڑکوں پر پٹرول کی تلاش میں مارے مارے پھرتے نظر آ رہے ہیں، اس سلسلے میں مقامی پٹرولیم کمپنی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ چونکہ بالخصوص پرائیویٹ پٹرولیم کمپنیوں نے
پٹرول کا سٹاک یکم جون سے قبل خرید رکھا تھا جبکہ پٹرول کی قیمت میں یکم جون کو مزید کمی کر دی گئی جس کی وجہ سے پٹرول پمپ مالکان مہنگے داموں پٹرول خرید کر سستے داموں پٹرول فروخت نہیں کرنا چاہیے، پٹرول پمپ مالکان پٹرول کی قیمت میں اضافے کے انتظار میں اپنے پمپ بند کر دیئے ہیں جبکہ سرکار کا کہنا ہے کہ آئندہ چند روز تک شہریوں کو پٹرول کی قلت کا سامنا رہے گا تاہم بعد میں یہ قلت ختم ہو جائے گی۔