پیر‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2025 

جعلی تبدیلی والوں کی سب لسٹیں بن رہی ہیں ان کے بھی جلد نمبر آنے والے ہیں، ن لیگ نے انتہائی دھماکہ خیز بات کر دی

datetime 5  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ شہبازشریف صاف پانی اور آشیانہ کیسز میں سپریم کورٹ سے سرخرو ہو چکے ہیں،نیب کے منی لانڈرنگ کیس کا بھی وہی حشر ہوگا،عمران خان کا بنی گالہ این او سی اور علیمہ باجی کی سلائی مشینوں کے کیس ابھی زیر التواء ہیں، شریف خاندان اور مسلم لیگ (ن) عدالتوں سے سرخرو ہو رہی ہے،جعلی تبدیلی والوں کی سب لسٹیں بن رہی ہیں ان کے بھی جلد نمبر آنے والے ہیں،

شہبازشریف جب سے وطن واپس آئے عمران خان کے چمچے اور حواری اور ترجمانوں کی فوج نے شہبازشریف کے متعلق طوفان بدتمیزی شروع کی ہوئی ہے۔اپنے ایک ویڈیو بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا افسوس کی بات ہے تنقید سے قبل کرایے کے ترجمان اپنے گریبان میں بھی جھانک لیں۔عمران خان نے اقتدار میں آنے سے قبل عوام کی چمڑیاں اور دھمڑیاں زکوۃ اور صدقات کی صورت میں ادھیڑی ہیں اب اقتدار میں آنے کی بعد بھی وہی زکوۃ،چندہ اور بھیک مانگنے کی روایت کو برقراررکھا ہے۔چینی چور،آٹاچور،ماسک چوراور ادویات چوری کرکے پیٹ نہیں بھرے۔عدالتیں ثبوتوں پر یقین رکھتی ہیں۔صاف پانی او ر آشیانہ کیس کے فیصلوں پر تاریخی تھپٹر پڑے ہیں۔فیاض چوہان کو انگریزی پڑھنی نہیں آتی تو کوئی پڑھالکھا منشی رکھ لیں۔کورنا کے کیسز روزانہ کی بنیاد پر بڑھ رہے ہیں۔حکمران لوگوں کو ایس او پیز اور احتیاطی تدابیر کی ہدایت کررہے ہیں اور خود اپنے بنائے قوانین کی دھجیاں اڑارہے ہیں۔عمران خان صادق و امین کو عدالتیں بلارہی ہیں لیکن عدالتوں میں پیش نہیں ہوتے۔زکوۃ اور صدقات چوری کے کیس میں الیکشن کمیشن عمران خان کوڈھنڈ رہا ہے۔علیمہ باجی کی سلائی مشینوں کا حساب ابھی دینا باقی ہے۔جمائما بی بی کے گفٹ بنی گالہ کے حساب کا بھی وقت جلد آنے والا ہے۔بنی گالہ کے جعلی این او سی کا کیس بھی کھل سکتا ہے۔عمران خان کے کارنامے سب تاریخ کا حصہ ہیں قوم عمران خان کے سب کارنامے اچھی طرح جانتے ہیں۔فیاض چوہان نے اپنے بیٹے کے جس طرح نمبر بڑھائے وہ بھی سب کو معلوم ہیں۔

موضوعات:



کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…