اسلام آباد (این این آئی)پاکستان اسٹیل ملز ملازمین کے نکالنے کا معاملہ،سپریم کورٹ نے پاکستان اسٹیل مل کیس سماعت کے لیے مقرر کردیا۔ جمعہ کو چیف جسٹس نے مقدمہ کی سماعت کے لیے بینچ تشکیل دے دیا،چیف جسٹس 9 جون کو کیس کی سماعت کریں گے،بینچ میں جسٹس اعجاز الااحسن اور جسٹس مظاہر علی نقوی شامل،رجسٹرار آفس نے اسٹیل ملز سمیت فریقین کو نوٹسز جاری کر دیے۔
دوسری جانب سپریم کورٹ نے ملازمین اور سائلین کی جانب سے کورونا وبا کے خلاف اٹھائے اقدامات کی خلاف ورزی پر سخت نوٹس لیتے ہوئے پرنسپل سیٹ اسلام آباد اور دیگر برانچ رجسٹریوں ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق تمام رجسٹریوں کے ملازمین اور سائلین کو عدالت میں داخلے سے پہلے جسمانی درجہ حرات چیک کروانا ہوگا، عدالت آنے والے ملازمین، وکلا اور سائلین کو سینیٹائزر گیٹ سے گزرنا لازم قرار دیا،ماسک، ٹمپریچر چیک کروائے بغیر کسی کو عدالت میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی،سپریم کورٹ میں ماسک اتارنے پر پابندی ہوگی۔