پیر‬‮ ، 06 اکتوبر‬‮ 2025 

ایس او پیز کی خلاف ورزیوں کے خلاف ملک بھر میںگرینڈ ایکشن تیز ملک بھر میں کتنے بڑے پیمانے مارکیٹس ، ٹرانسپورٹ،انڈسٹریز بند  884 علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن ، حکومت نے انتباہ جاری کر دیا

datetime 5  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)ایس او پیز کی خلاف ورزیوں کے خلاف ملک بھر میں گرینڈ ایکشن تیز کر دیا گیا۔ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر لاہور ، فیصل آباد ، راولپنڈی، گجرات، ملتان میں کئی مارکیٹ بند کر دی گئیں ملک بھر میں 1447 مارکیٹس 873 ٹرانسپورٹ اور 210 انڈسٹریز بند، 884 علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن لگائے گئے ہیں ۔ جمعہ کو وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر میں اجلاس ہوا۔

اجلاس میں وزیر داخلہ اعجاز شاہ، معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا اور معاون خصوصی اطلاعات لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ سمیت دیگر حکام نے شریک کی۔ اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے ماہرین کی ٹیم ڈاکٹر فیصل سلطان کی قیادت میں کراچی پہنچ چکی ہے جہاں وہ لوکل انتظامیہ کے ساتھ ایس او پیز پر عملدرآمد اور ہیلتھ ضروریات کے حوالے سے اپنے تجربات شیئر کرے گی۔ اجلاس کو بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر خصوصی ٹیمیں ملک بھر میں ایکشن کر رہی ہیں پنجاب میں 158 مارکیٹس، گیارہ انڈسٹریاں اور 232 ٹرانسپورٹ بند کر دی گئیں، خیبر پختونخواہ میں 23604 دکانوں، پینتیس مارکیٹس، آٹھ ٹرانسپورٹ اڈوں، 305 گاڑیوں کو جرمانے عائد جبکہ 473 دکانیں، چھ مارکیٹس اور آٹھ ٹرانسپورٹ اڈے سیل کر دیے گئے۔ بلوچستان میں 699 مارکیٹس، 82 انسٹریاں اور 82 ٹرانپسپورٹس بند کر دی گئیں۔اجلاس کو بتایا گیا کہ آزاد کشمیر میں 161 خلاف ورزیاں نوٹ کی گئیں جس کے بعد چھبیس مارکیٹس اور 130 ٹرانسپورٹس بند کر دی گئیں۔ گلگت میں 440 مارکیٹس، تیرہ انڈسٹریز اور 297 ٹرانسپورٹس بند کر دی گئیں۔ اسلام آباد میں تراسی مارکیٹس، بائیس انڈسٹریز اور بیالیس ٹرانسپورٹس بند کی گئی ہیں۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ پنجاب میں 617 علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاون لگائے گئے ہیں ، خیبر پختونخوا میں 251، اسلام آباد میں 9 اور آزاد کشمیر میں 7 علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاون کیے گئے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سعودی پاکستان معاہدہ


اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…