اتوار‬‮ ، 24 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

احساس نے بائیومیٹرک تصدیق کے مسائل سے دوچار مستحقین کوایمرجنسی کیش ادائیگی میں سہولت کے لیے نیا طریقہ کار واضح کر دیا

datetime 5  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)احساس پروگرام نے ان مستحقین میں ایمرجنسی کیش کی تقسیم کا نیا نظام متعارف کرایا ہے جو امداد کے اہل قرار پائے تھے مگر انہیں بائیومیڑک نظام کے تحت رقم نکالنے میں مسائل کا سامنا تھا،نئے طریقہ کار میں نادرا دفاتر سے انگلیوں کے نشانات کی تصدیق نہیں ہوگی اب اس مسئلے کے شکار مستحقین کو بائیومیڑک تصدیق کے بغیر پارٹنر بینکوں کی نامزد بینک شاخوں سے

خصوصی طور پر رقوم کی ادائیگیاں کی جائیں گی، ایمرجنسی کیش کی فراہمی کیلئے دو پارٹنر بینک احساس کیساتھ منسلک ہیں؛ پنجاب، سندھ اور بلوچستان میں حبیب بینک لیمیٹڈ اور خیبر پختونخوا، گلگت  بلتستان اورآزاد جموں و کشمیر میں بینک الفلاح ہیں۔احساس ایمرجنسی کیش کی تقسیم کے طریقہ کار کے مطابق کم آمدنی سے تعلق رکھنے والے افراد کیلئے کیش کی حصولی کیلئے انگوٹھے یا انگلیوں کی بائیومیٹرک تصدیق کو ضروری قراردیا گیا تھا۔نئے متعارف کرائے گئے طریقہ کار کے تحت، احساس 8171سروس کے ذریعے اہل مستحقین کو رقوم کی ادائیگی کیلئے ایک نیا ایس ایم ایس بھیجے گا، یہ پیغام مستحق فرد کے نام، شناختی کارڈ نمبر، ادائیگی کی تاریخ، نامزد بینک کے نام، اسکی شاخ اور پتہ پر مشتمل ہوگا، اس عمل کا آغاز ہوچکا ہے اور مرحلہ وار انداز میں ان تمام مستفید افراد کو ایس ایم ایس پیغامات بھیجے جارہے ہیں جن کی بائیومیٹرک تصدیق میں مسائل تھے۔ احساس نے بینک شاخوں کے ذریعہ مستحق افراد کی فہرستیں ترتیب دے رکھی ہیں تاکہ ادائیگی کے عمل کو یقینی بنایا جاسکے۔ اہم بات یہ ہے کہ مستحقین کوبینکوں سے رقم وصول کرتے وقت اپنا اصل شناختی کارڈ اور فون پر ادائیگی والا پیغام ساتھ لے کر جانا پڑے گا۔وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ و تخفیف غربت ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ شراکت دار بینکوں کی شاخوں کے ذریعے براہ راست ادائیگی احساس کا ایک اہم پہلو ہے جو صرف ان لوگوں کی مدد کیلئے متعارف کیا گیا ہے جنہیں ایمرجنسی کیش کی وصولی کیلئے

فنگر پرنٹس کی تصدیق میں دشواری پیش آئی تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایسے تمام افراد کو 8171سروس کی جانب سے مالی معاونت کے پیغامات موصول ہوں گے اور بینک شاخوں میں بھیڑ سے بچنے کیلئے یہ عمل ملک بھی میں متعدد مرحلوں میں مکمل کیا جارہا ہے۔ بینکوں کو کرونا وائرس کے پھیلاؤ سے بچاؤ کیلئے تمام ضروری احتیاطی تدابیر کو یقینی بنانا ہے۔پاکستان

کرونا وائرس سیفٹی نیٹ، احساس ایمرجنسی کیش کے تحت 96.63ملین پسماندہ گھرانوں میں 117.49ارب پاکستانی روپے سے زائد تقسیم کئے جاچکے ہیں۔حال ہی میں، احساس کے تحت خیبر پختونخوا، شمالی اور جنوبی وزیرستان کے علاقوں میں دیہاڑی داروں، مزدورں، کارکنوں اور چھوٹے دکانداروں میں ایمرجنسی کیش کی تقسیم کا آغاز کیا جاچکا ہے۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…