اتوار‬‮ ، 09 مارچ‬‮ 2025 

معروف یونیورسٹی نے آن لائن امتحان کی پالیسی کی منظوری دے دی گئی

datetime 4  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) محمد علی جناح یونیورسٹی کراچی (ماجو) کے صدر پروفیسر ڈاکٹر زبیر شیخ نے کوویڈ 19وبائی بیماری کے بحران کے پیش نظر موجودہ سیمسٹر اسپرنگ۔20 کے لئے آن لائن امتحانات کی پالیسی کی منظوری دے دی ہے جن کے انعقاد کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

آن لائن امتحانات تین طرح لئے جاسکیں گے جو آن لائن پراکٹرڈ،اوپن بک /اوپن نوٹس اور ٹیک ھوم امتحانات پر مشتمل ہونگے۔تمام طلبہ کو امتحانات میں شرکت سے قبل ایک ڈکلریشن دینی ہوگی کہ “میں اپنے اعزاز پر وعدہ کرتا ہوں کہ میں نے اس امتحان میں کوئی غیر مجاز امداد نہیں دی ہے اور نہ ہی موصول ہوئی ہے”۔آن لائن امتحان پالسی کے مطابق طلبہ کو گوگل میٹ،کلاس روم اور جی میل تک رسائی حاصل کرنے کے لئے ماجو آفیشل ای میل آئی ڈی کا استعمال کرنا ہوگا۔اگر کسی طالب علم کو کسی جائیز مسلہ کا سامنا کرنا پڑے اور وہ مقررہ وقت میں امتحان نہیں دے سکتا ہو تو وہ طلبہ کے لئے فراہم کردہ ہنگامی نمبروں پر فوری طور پر ایس ایم ایس کے ذریعے اصل صورتحال سے آگاہ کرسکتا ہے۔امتحان کے اختتام پر طلبہ گوگل کلاس روم میں جوابات پر مشتمل تمام صفحات کی اسکین شدہ کاپی پر مناسب طریقے سے نمبرز اور دکھائی دینے والی اسنیپ شاٹس تصویر کے ساتھ اپ لوڈ کرینگے تاہم پوشیدہ یا غائب صفحات کی جانچ نہیں کی جائے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)


ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…