لاہور (این این آئی) پنجاب پبلک سروس کمیشن کا 8 جون سے آسامیوں پر انٹرویوز کی بحالی کا اعلان، تمام انٹرویو کمیٹیوں میں آٹھ امیدوار صبح 10:00 جبکہ سات امیدوار دوپہر 12:30 پیش ہو سکیں گے۔پنجاب پبلک سروس کمیشن نے کورونا وائرس کے باعث ملتوی ہونیوالے امتحانات کے انٹرویوز کی بحالی کا اعلان کردیا، مراسلہ کے مطابق روزانہ کی بنیاد پر صرف دو اوقات کار میں پندرہ امیدواران کے انٹرویوز لیے جائیں گے، تمام انٹرویوز کمیٹیوں میں آٹھ امیدوار
صبح 10 بجے جبکہ سات امیدوار دوپہر ساڑھے 12 بجے پیش ہو سکیں گے۔ مراسلہ کے مطابق امیدواران اور متعلقہ محکمہ کے نمائندوں کیلئے ماسک کی شرط لازمی قرار دی گئی ہے۔ پبلک سروس کمیشن میں کام کرنیوالے افسران کے ماسک نہ پہننے کی صورت میں غیر حاضری لگا دی جائے گی، دفاتر میں سائلین کے داخلہ پر بھی مکمل پابندی عائد ہے جبکہ وزیٹرز صرف وزیٹر روم میں ملاقات کر سکیں گے، دفتر میں روزانہ صبح 8 سے 9 بجے ڈس انفیکشن کا عمل مکمل کیا جائے گا۔