منگل‬‮ ، 11 مارچ‬‮ 2025 

وزارت صحت، عدالت اور عوام کے ساتھ کھیل رہی ہے،چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ پھٹ پڑے

datetime 4  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے کہا ہے کہ وزارت صحت، عدالت اور عام عوام کے ساتھ کھیل رہی ہے۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد ہائیکورٹ میں کورونا وائرس کے باعث ڈاکٹرز کے زیر التواء کیسز سے متعلق آرڈر جاری نہ کرنے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔

وکیل درخواست گزار نے کہا کہ وزارت صحت میں سیکشن افسر سب سے اوپر ہے، وہی تمام معاملات چلاتا ہے۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے آرڈر جاری نہ کرنے پر وزارت صحت پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سیکرٹری صحت کو 12 جون کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا۔چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریماکس دیے کہ اس وقت ڈاکٹرز نے اپنی زندگیاں داؤ پر لگائی ہوئی ہیں، آپ کورونا کی صورتحال میں ڈاکٹرز کو کیوں ڈسٹرب کر رہے ہیں؟۔ انہوںنے کہاکہ وزارت صحت عدالت اور عام عوام کے ساتھ کھیل کھیل رہی ہے، کورونا وائرس کی صورتحال اور غیر معمولی حالات میں بھی وزارت صحت کا رویہ غیر سنجیدہ ہے۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے ریمارکس دئیے کہ ڈاکٹرز کورونا سے لڑنے والے فرنٹ لائن سپاہی ہیں، ساری دنیا اپنے ڈاکٹرز کو سیلوٹ کر رہی ہے، یہاں وزارت صحت ڈاکٹرز کو عدالتوں کے چکر لگانے پر مجبور کر رہی ہے۔نمائندہ پمز ہسپتال نے کہا کہ مجھے بھی کچھ کہنے کا موقع دیا جائے جس پر جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ یہ آپ کا نہیں، وزارت صحت کا قصور ہے۔چیف جسٹس نے کہا کہ عدالت نے ڈاکٹرز کے کیسز میں فیصلہ دینے سے گریز کیا تاکہ وہ ڈسٹرب نہ ہوں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟


میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…