اسلام آباد (این این آئی)گیلپ سروے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ پاکستانیوں کی اکثریت کا یہ خیال ہے کہ کورونا سے اتنا خطرہ نہیں جتنا بتایا گیا،63 فیصد پاکستانی شہریوں کویقین ہے کہ کورونا وائرس کے خطرے کو بڑھا چڑھا کر بتایا گیا جبکہ 33 فیصد افراد نے اس بات سے اتفاق نہیں کیا۔سروے کے مطابق لاک ڈاؤن کے دوران لوگوں کے ٹی وی دیکھنے اور موبائل فون استعمال کرنے کے رجحان میں کمی دیکھنے میں آئی،
لوگوں نے گھر کے کاموں کو نمٹانے کو ترجیح دی،83 فیصد پاکستانی سمجھتے ہیں کہ بخار کورونا کی اہم علامت ہے، 74 فیصد نے خشک کھانسی کو علامت قرار دیا۔گیلپ پاکستان کی جانب سے کرائے گئے سروے میں ہر 4 میں سے 3 افراد نے اعتراف کیا کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے خواتین پرگھر کے کاموں کا بوجھ بڑھا۔سروے میں نصف سے زیادہ عوام نے اعتراف کیا ہے کہ لاک ڈاؤن نے میاں بیوی کے درمیان جھگڑوں کو بڑھایا۔