پنجاب حکومت نے کرونا وائرس کے خاتمے تک اسکو ل نہ کھولنے کا اعلان کر دیا

3  جون‬‮  2020

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)کرونا وائرس کی وجہ سے پاکستانیوں کی زندگیاں خطرے میں نہیں ڈال سکتے ۔ صوبائی وزیر تعلیم مرادراس نے ایک بیان میں کہا ہے کرونا وائرس کے ختم تک حکومت نجی سکولز کھولنے کی ہرگز اجازت نہیں دے سکتی ۔ ہماری اولین ترجیح میں طلبہ اور استاتذہ کی زندگیاں ہیں جنہیں کسی خطرے میں نہیں ڈال سکتے ۔ قبل ازیں پنجاب کے وزیر تعلیم مراد راس نے کہا ہے کہ 15 جون کو

اسکول کھولنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے ہم نیوز کے پروگرام صبح سے آگے میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہفی الحال پنجاب میں اسکول کھولنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے کیونکہ ملک بھر میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد میں ہر روز اضافہ ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اسکول کھول دیے گئے تو کورونا پھیلے گا جو ہم نہیں ہونے دیں گے جبکہ اسکول کھولنے کا مطالبہ کرنے والے کم ہی لوگ ہیں یہ اکثریت کا مطالبہ نہیں ہے۔صوبائی وزیر تعلیم نے کہا کہ اسکول کھولنے والے کچھ افراد کو صرف آمدنی میں نقصان کا افسوس ہے۔ 15 جون کو کوئی اسکول نہیں کھلے گا اور جو کھولیں گے تو ان کے خلاف کارروائی کریں گے۔انہوں نے کہا کہ جب تک حکومتی نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوتا کوئی تعلیمی ادارہ نہیں کھلے گا کیونکہ ہمیں بچوں کی زندگیوں کو بچانا ہے تعلیم کا معاملہ مسئلہ نہیں۔وزیر تعلیم نے کہا کہ 200 فیصد والدین موجودہ صورتحال میں بچوں کو اسکول بھیجنے کے حق میں نہیں ہیں۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…