ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

طیارہ حادثہ،کاک پٹ وائس اور فلائٹ ریکارڈ کا ڈیٹا کامیابی سے حاصل کرلیا گیا، جانچ پڑتال جاری

datetime 3  جون‬‮  2020 |

کراچی(این این آئی) ماڈل کالونی میں گرکر تباہ ہونے والے پی آئی اے کے طیارے کا کاک پٹ وائس اور فلائٹ ریکارڈر کا ڈیٹا کامیابی سے حاصل کرلیا گیا ۔ چند روز قبل  ائیر بس ماہرین کی ٹیم نے جائے حادثہ کا دورہ کیا اور شواہد اکٹھا کیے جہاں ماہرین کو طیارے کا کاک پٹ وائس ریکارڈر بھی ملاجسے طیارہ حادثے کے تفتیشی بورڈ کے حوالے کردیا گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق پی آئی اے کے

طیارے کا کاک پٹ وائس ریکارڈر اور فلائٹ ریکارڈر کا ڈیٹا کامیابی سے حاصل کرلیا گیا ہے جس کی پاکستانی حکام کی سفارش پر جانچ پڑتال جاری ہے۔ذارئع کے مطابق طیارے کے دونوں اہم آلات کی جانچ اس ہفتے تک  جاری رہے گی۔ذرائع کے مطابق سی وی آر اور ایف ڈی آر ڈیٹا سے تحقیقات میں مدد ملے گی جس کے لیے دونوں تحقیقاتی اداروں کا باہمی اتفاق سے کام جاری ہے۔خیال رہے کہ 22 مئی کو لاہور سے کراچی آنے والی پی آئی اے کی پرواز لینڈنگ کے دوران آبادی پر گر کر تباہ ہوگئی تھی جس کے نتیجے میں جہاز میں سوار عملے کے 8 ارکان سمیت 97 مسافر جاں بحق ہوگئے تھے جبکہ 2 مسافر معجزانہ طور پر محفوظ رہے تھے۔‎

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…