اتوار‬‮ ، 09 مارچ‬‮ 2025 

پاکستان کے بڑے صوبے میں کرونا نے تباہی مچادی ،ایک دن میں اب تک کی سب سے بڑی تعداد میں کیسز رپورٹ، ہلاکتیں بھی سامنے آگئیں

datetime 2  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)سندھ میں کورونا کی وبا نے اپنے پنجے مضبوطی سے گاڑ لیئے ہیں اور ایک دن کے دوران ریکارڈ 1824 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔سندھ میں کورونا وبا کی تازہ ترین صورت حال سے متعلق اپنے بیان میں مراد علی شاہ نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں پہلی مرتبہ سب سے زیادہ 7547 ٹیسٹ کیے گئے اور سب سے زیادہ 1824 نئے کیسز سامنے آئے، 1824 نئے کیسز میں سے 1284 کا تعلق کراچی سے ہے،

سندھ میں کورونا مریضوں کی تعداد 32 ہزار910 جب کہ کراچی میں 26 ہزار78 ہوگئی۔ صوبے بھر میں 487 افراد نے اس مرض کو شکست دے دی ہے جس کے بعد صحتیاب افراد کی تعداد 16 ہزار 22 ہوگئی ہے۔مراد علی شاہ نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 29 مریض انتقال کرگئے، جس کے بعد کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 555 ہوگئی ہے۔اس وقت 367 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے، جن میں سے 56 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔لاک ڈاؤن میں کی گئی نرمی کے بعد شہر قائد میں کورونا مریضوں کی تعداد میں ہولناک اضافہ دیکھاجارہا ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں کورونا کے شکار افراد کی تعداد 25 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے، سب سے زیادہ کیسز کراچی کے ضلع جنوبی، شرقی اور غربی میں ہیں، کراچی میں پہلا کورونا پازیٹو کیس فروری میں رپورٹ ہوا تھا، 30 اپریل تک کراچی میں کورونا کیسز کی تعداد 4427 تھی، 15 مئی تک کراچی میں متاثر افراد کی تعداد 11 ہزار 365 تھی، گزشتہ 18 روز میں کراچی میں مزید 14 ہزار افراد کورونا وائرس کا شکار ہوئے۔خواتین اور بچوں میں کورونا وائرس کی شرح میں بھی اضافہ دیکھا جارہا ہے، ہر 100 کورونا پازیٹو کیسز میں 29 خواتین وائرس کا شکار ہورہی ہیں، اس کے علاوہ 17 سال کی عمر کے 1500 سے زائد بچے بھی کورونا سے متاثر ہیں۔کراچی میں کورونا کے شکار افراد کی اموات کی شرح میں بھی اضافہ ہوا ہے، کراچی سمیت سندھ بھر میں کورونا سے سب سے زیادہ اموات ہوم آئسولیشن کے دوران رپورٹ ہوئیں، کورونا سے متاثرہ 80 افراد ہوم آئسولیشن کے دوران جاں بحق ہوئے جن میں سے 59 افراد کا تعلق کراچی سے تھا۔ ایک سے 10 سال کے 2 بچے ، 11 سے 20 کے 8 لڑکے اور نوجوان۔21 سے 30 سال کے 12 نوجوان، 31 سے 40 سال کے 28 جب کہ 41 سے 50 سال تک کی عمر کے 67 افراد لقمہ اجل بنے۔سندھ میں کورونا 50 سال سے زائد عمر کے افراد کی سب سے زیادہ اموات کا سبب بنا ہے، 51 سے 60 سال کے درمیان کے 153 ، 61 سے 70 سال کے درمیان کے 161 ، 71سے 80 سال کی عمر کے 82 جب کہ 81 سے 90 سال کی عمر کے 32 افراد کورونا کے باعث جاں بحق ہوئے۔کراچی کے ڈا اسپتال اوجھا کیمپس میں سب سے زیادہ 67، جناح اسپتال میں 64، ایس آئی یو ٹی میں 58، آغا خان اسپتال 54 ، انڈس 45 اور سول اسپتال میں کورونا کے 44 مریض جاں بحق ہوئے۔ اس کے علاوہ ضیاالدین اسپتال میں 29 اور پی این ایس شفا میں 14، لیاقت نیشنل 4 ، ساتھ سٹی 4 اور ٹبہ اسپتال میں 2 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

موضوعات:



کالم



تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)


ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…