اتوار‬‮ ، 26 اکتوبر‬‮ 2025 

جب بھی اداروں کی بربادی، کرپشن کا ذکرہوگا  شریفوں کا نام سنہری حروف میں لکھا جائے گا،لوٹ مار بڑا ثبوت کہ نوازشریف کو پلیٹ لیٹس کی تعداد بیرون ملک سے پوری کروانا پڑرہی ہے،طعنہ روز سننے کو ملے گا 

datetime 2  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آن لائن)وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہاہے کہ  جب بھی اداروں کی بربادی، کرپشن کا ذکرہوگا، شریفوں اورحواریوں کا نام سنہری حروف میں لکھا جائے گا، بد انتظامی، اقربا پروری کی جو داستانیں آپ رقم کرکے گئے کفارہ قوم ادا کر رہی ہے،ہم آپ کو بھی بھولنے نہیں دیں گے یہ تو ہوگا، اب برداشت کریں۔مسلم لیگ (ن ) کی ترجما ن مریم اورنگزیب کے بیا ن پر ردعمل دیتے ہو ئے

وزیراعظم کے معاون خصوصی شہبازگل نے کہا کہ کوئی ایک ادارہ جو آپ کے آقاوں نے 3 باریوں میں ٹھیک کیا ہو؟،جب صحت تعلیم خصوصاً وینٹی لیٹرز کا نام لیا کریں تو کم ازکم آئینہ ضرور دیکھ لیا کریں،پمز کو 24 وینٹی لیٹرز اور 30 ڈیجیٹل سکرینیں فراہم کی جا چکی ہیں، آپ کو باقی ساری معلومات ہوں گی سوائے اس کے کہ22 کروڑ لوگوں کیلئے کتنے وینٹی لیٹرز آپ چھوڑ کر گئے ہیں۔انہو ںنے کہا کہ  اللہ کی شان ہے کہ مریم اورنگزیب اب مینجمنٹ پر بھی گفتگو فرمائیں گی،فرما رہی ہیں کہ کم دباوسے زیادہ دباو والے ہسپتالوں میں منتقل کرنا غلط پالیسی ہے، مریم اورنگزیب کی لاجک سن کر ان کی بات پر یقین آجاتا ہے کہ نوازشریف ایک نشہ ہے ۔وزیراعظم کے معاون خصوصی نے کہاکہ صحت کے نظام پر بات کرنے سے پہلے ضرور بتایا کریں نوازشریف کو باہر سے علاج کروانا پڑ رہا ہے، آپکی لوٹ مار بڑا ثبوت کہ نوازشریف کو پلیٹ لیٹس کی تعداد بیرون ملک سے پوری کروانا پڑرہی ہے،آپ کو یہ طعنہ روز سننے کو ملے گا، حوصلہ رکھیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…