لاہور (این این آئی) پنجاب حکومت نے ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کروانے والی مارکیٹوں کو بند کروانے کا فیصلہ کرلیا ،5 دن مارکیٹوں کو مانیٹر کیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت تمام مارکیٹوں میں ایس اوپیزپر عملدرآمد کی موثر مانیٹرنگ کروائی جائے گی۔ کورونا وبا کا پھیلاروکنے کے لئے
ایس او پیز پر عملدرآمد ہر صورت ضروری قرار دیکر عوامی آگاہی مہم کو بھی مزید تیز کیا جائے گا حکومتی ہدایات پر من وعن عمل کی اپیل کی جائے گی۔ پیر سے جمعہ تک جو مارکیٹ ایس او پیز پر عملدرآمد نہیں کرے گی اسے فوری طور پر بند کروایا جائے گا۔ہفتہ اور اتوار کے ان دو دنوں میں بھی سختی سے عمل کرایا جائے گا۔