اتوار‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2025 

کویڈ 19 سے دنیا بھر میں فوڈ چین شدید متاثر کتنےافراد خوراک کی کمی کا شکار ہوسکتے ہیں ؟خبردار کردیا گیا

datetime 2  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) کویڈ 19دنیا بھر میں فوڈ چین متاثر ہونے کی وجہ سے 70کروڑ 40 لاکھ افراد خوراک کی کمی کا شکار ہوسکتے ہیں،خوراک کی کھپت کم ہونے کی وجہ سے پھلوں اور سبزیوں سمیت دیگر اجناس کی قیمتیں کم ہو سکتی ہیں جس سے کاشتکار طبقہ براہ راست متاثر ہوگا ،زرعی شعبے پر عائد ٹیکسوں میں کمی سمیت زرعی اجناس اور کھادوں پر سبسڈی دینے اور فصلوں کیلئے جدید طریقوں سے استفادہ حاصل کرنا ضروری ہے ۔

جاپان میں قائم ایشین پروڈکٹویٹی آرگنائزیشن (اے پی او) کے مطابق دنیا میں ساڑھے چار کروڑ سے زائد افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں جبکہ تین لاکھ سے زائد اموات ہوچکی ہیںرپورٹ کے مطابق پاکستان بھی کرونا وائرس سے کافی متاثر ہوا ہے اگرچہ یہ شرح یورپی ممالک سے کم ہے .اے پی او نے حال میں ہی رپورٹ جاری کی ہے جس میں ممبر ممالک کو کسانوں اور زرعی شعبے کے ساتھ اس وبا میں کیسے تعاون کرنا ہے اس کے متعلق تجاویز دی گئی ہیں لاک ڈاؤن کی وجہ سے پوری دنیا میں فوڈ چین متاثر ہوئی ہے ریسٹورنٹس بند ہیں جس کی وجہ سے خوراک کی کھپت کم ہوگئی ہے اس کی وجہ سے پھل سبزیوں سمیت کھانے پینے کی اشیا کی قیمتیں کم ہونے کا خدشہ ہے.رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ کسان بھی لاک ڈاؤن کے دوران ویسے کام نہیں کررہے جیسے وہ عام حالات میں کرتے ہیں ان کو بیج ،کھاد ،مشینری وغیرہ کی دستیابی میں کچھ تعطل ہوں.رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں 70 کروڑ 40 لاکھ افراد خوراک کی کمی کا شکار ہوسکتے ہیں ایشیائی ممالک میں 80 فیصد چھوٹے کسان ہیں جو براہ راست کورونا سے متاثر ہوسکتے ہیں.اجناس کی قیمتیں کم ہونے سے کسان متاثر ہوں گا.اگلے سال زرعی پیداوار متاثر ہوسکتی ہے.حکومت کسانوں کیلئے پیکج کا اعلان کرے.

اس سلسلے میں وزارت صنعت و پیداوارکا ذیلی ادارہ نیشنل پروڈکٹیویٹی آرگنائزیشن (این پی او) ، پاکستان کوویڈ 19 وبائی امراض کی غیر یقینی مدت کے دوران پیداوری کے فروغ کے تسلسل کے لئے اقدامات کرنے کی کوشش کر رہا ہے ، جس نے ہماری زندگی کو مختلف طریقوں سے متاثر کیا ہے۔ ایشین پروڈکٹیویٹی آرگنائزیشن (اے پی او) جاپان اور این پی او موجودہ وقت میں آن لائن پلیٹ فارم کو بروئے کار لا کر اثرات کو ختم کرنے کی کوشش میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کا استعمال کررہے ہیں این پی او کی جانب سے جاری ہونے والے رپورٹ کے مطابق کورونا وبا نے کسان کیلئے بھی خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے ۔

ملک بھر میں فوڈ چین متاثر ہونے سے اجناس کے دام گرنے کا خدشہ ہے جبکہ فصل کی کم قیمت ملنے سے کسان کی بدحالی میں مزید اضافہ ہوگااور اس کی وجہ سے مستقبل میں زرعی پیداوار متاثر ہونے کا خطرہ درپیش ہے رپورٹ کے مطابق کم پیداوار سے خوراک کی قیمتیں آسمان کو پہنچنے کا خدشہ ہے موجودہ حالات میں کسانوں کی حالت زار بہتر بنانے کیلئے حکومت کسانوں کیلئے خصوصی پیکج کا اعلان کرے این پی او کی روپورٹ میں ملک میں زرعی شعبے کی بحالی کیلئے تجاویز بھی دی گئی ہیں جس کے مطابق زراعت کو ایک لازمی خدمت کے طور پر ٹیکس چھوٹ دینے سمیت ضروری سامان اور تربیت فراہم کرکے کھیتی باڑی برادری کی حفاظت کو محفوظ بناسکتی ہے اسی طرح کاشتکاروں کو بروقت زراعت کے آدانوں ، خام مال اور ٹیکنالوجیز کی فراہمی کے لئے ضوابط اور پالیسیوں کو اپنانا ہوگا اور زرعی شعبے میں جدید طریقوں پر عمل درآمد سمیت ڈیجیٹل زراعت کی ایپلی کیشنز ، ڈرون کی افادیت اورافزائش کو فروغ دینے کے لئے سائنس تحقیق پر انحصار کرنا ہوگا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…