بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

کسی کی بیماری پر سیاست کرنا برا عمل ہے،یہاں انسان کو مرکر دکھانا پڑتا ہے کہ وہ بیمار ہے،اسلام آباد میں کورونا مریضوں کی تعداد 2400 سے زائد ، صرف کتنےوینٹی لیٹرز کام کررہے ہیں، بتایا جائے جو وینٹی لیٹرز آئے تھے، وہ کہاں ہیں؟سوال اٹھا دیا گیا 

datetime 2  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ کسی کی بیماری پر سیاست کرنا برا عمل ہے،  یہاں انسان کو مرکر دکھانا پڑتا ہے کہ بیمار ہے۔اپنے بیان میں مریم اورنگزیب نے کہاکہ اسلام آباد میں کورونا مریضوں کی تعداد2400 سے زائد ہوچکی جن کیلئے صرف 12 وینٹی لیٹرز کام کررہے ہیں ور اس میں سے وفاقی دارالحکومت کے سب سے بڑے اسپتال پمز کے

9 وینٹی لیٹرز کام کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پمز میں 80 بستر کے آئسولیشن وارڈ میں دیگر آئی سی یو  سے یہ 9 وینٹی لیٹرز منتقل کیے گئے جن میں سے سرجیکل آئی سی یو سے 4، میڈیکل آئی سی یو کے 2 وینٹی لیٹرز کورونا وارڈ میں منتقل کیے گئے ،کارڈیالوجی سرجری آئی سی یو کے 3 وینٹی لیٹرز بھی کورونا وارڈ میں منتقل کیے گئے۔انہوںنے کہاکہ اسلام آباد کے دوسرے بڑے اسپتال پولی کلینک میں صرف 4 وینٹی لیٹرز ہیں اور کورونا مریضوں کیلئے صرف 10 بستروں کا آئسولیشن وارڈ ہے، اسلام آباد کے سرکاری ہسپتالوں میں کْل 90 بستر کے کورونا آئسولیشن وارڈ کے سوا اور کوئی انتظام نہیں۔مریم اورنگزیب نے کہاکہ لواحقین مریضوں کیلئے وینٹی لیٹرز لینے کی خاطر سفارشیں اور منتیں کرنے پر مجبور ہیں لہٰذا بتایا جائے جو وینٹی لیٹرز آئے تھے، وہ کہاں ہیں؟ اسلام آباد کے اسپتالوں کو کتنے ملے؟انہوں نے کہا کہ عمران خان پریس کانفرنس، پریزنٹیشن، کمپیوٹر، بیانات اور دعوؤں سیکورونا کا مقابلہ کررہے ہیں، وفاقی وزیر برائے صحت عمران خان لاپتہ ہیں اور صحت کا نظام ٹھیکے پر چل رہا ہے، حکومت جھوٹ پر جھوٹ بول کر قوم کی زندگیوں سے کھیل رہی ہے اور کورونا کی بڑھتی تعداد کے پیش نظر انتظامات اور اقدامات کے بجائے لوگوں کی زندگی خطرے میں ڈالی جارہی ہے۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ کورونا کے مریض سخت مشکل میں ہیں، خدا کیلئے جھوٹ بول کر عوام کی زندگیوں سے نہ کھیلیں، یہاں اس وقت انسان کو مرکر دکھانا پڑتا ہے کہ میں بیمار ہوں، کسی کی بیماری پر سیاست کرنا برا عمل ہے۔سابق وزیراعظم کے ذاتی معالج کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ ڈاکٹر عدنان ملک میں اپنے کچھ کام نمٹا کر 4 سے 5 دن میں واپس لندن روانہ ہوجائیں گے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…