جمعہ‬‮ ، 07 اگست‬‮ 2026 

پی ٹی وی و پارلیمنٹ حملہ کیس،وزیراعظم کی اپنے وکیل بابر اعوان کو تبدیل کرنے کی درخواست

datetime 1  جون‬‮  2020 |

اسلام آباد(این این آئی) انسداد دہشت گردی کی عدالت میں جاری پاکستان ٹیلی وژن (پی ٹی وی) اور پارلیمنٹ حملہ کیس میں وزیراعظم عمران خان نے اپنے وکیل بابر اعوان کو تبدیل کرنے کی درخواست جمع کرادی۔اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پی ٹی وی اور پارلیمنٹ حملہ کیس کی سماعت ہوئی۔عمران خان کے وکیل بابر اعوان کی جگہ ان کے معاون عدالت میں پیش ہوئے اور سماعت کے

دوران وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اپنے وکیل بابر اعوان کو تبدیل کرنے کی درخواست دی گئی۔درخواست میں معاون وکیل نے استدعا کی کہ بابر اعوان وزیراعظم عمران خان کے مشیر تعینات ہوچکے ہیں لہٰذا نیا وکیل مقرر کرنے کیلئے وقت دیا جائے۔عدالت نے ملزمان کی وکیل تبدیل کرنے کیلئے مہلت کی استدعا منظور کرلی اور کیس کی سماعت 29 جون تک ملتوی کر دی۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں ہی بابر اعوان کو وزیراعظم عمران خان نے مشیر برائے پارلیمانی امور مقرر کیا ہے جن کا عہدہ وفاقی وزیر کے برابر ہے۔یاد رہے کہ مسلم لیگ (ن) کی گزشتہ حکومت کے خلاف 2014 میں پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک کی جانب سے اسلام آباد میں دیے گئے 126 روزہ دھرنے کے دوران ہنگامہ ہوا اور کارکنان نے پی ٹی وی اور پارلیمنٹ پر دھاوا بھی بولا تھا۔اس موقع پر ریڈزون میں ہنگامہ آرائی پر مقدمہ درج کیا گیا جس میں موجودہ وزیراعظم عمران خان، صدر مملکت عارف علوی، وزیر منصوبہ بندی اسد عمر، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور دیگر نامزد ہیں۔صدر مملکت کو ان کیسز میں صدارتی استثنیٰ حاصل ہے جبکہ وزیراعظم کی جانب سے بابر اعوان عدالت میں پیش ہوتے رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)


میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…