قلات ( آن لائن )کورونا وائرس نے قلات میں پنجے گاڑ دیئے، ضلع قلات میں مزید چار افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق، مریضوں کی کل تعداد 22ہوگئی‘ کورونا سے متاثرہ افراد کو گھروں میں قرنطینہ کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق میڈیکل سپرنٹنڈنٹ پرنس عبدالکریم خان ہسپتال قلات ڈاکٹر علی اکبر نیچاری کے مطابق ٹیسٹ کا سلسلہ جاری ہے یکم جون کو پرنس عبدالکریم خان ہسپتال میں مزید ستائیس افراد جبکہ شہید میر اورنگزیب انٹر کالج (قرطینہ سنٹر)میں سات افراد کے
کورونا ٹیسٹ کئے انہوں نے کہا کہ قلات اور منگچر میںاب تک کل 149 افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے ہیں جن میں سے پہلے اٹھارہ جبکہ مزید چار افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔جو کہ کل 22 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آچکے ہیں جن میں گیارہ قلات جبکہ 11کا تعلق منگچر سے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ 35 افراد کے ٹیسٹ کے رپورٹس آنا باقی ہے۔ جبکہ دیگر 92 افراد کے رپورٹس نیگیٹو آئے ہیں جن افراد کے رپورٹس مثبت آئے ہیں انہیں گھروں میں آئسولیٹ کردیا گیا ہیں۔