اسلام آباد کے ہسپتالوں میں بھی کرونا وائرس کے مریضوں کو رکھنے کی گنجائش ختم ، نئے آنے والے مریضوں کو کہاں بھیجا جانے لگا ؟

1  جون‬‮  2020

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ہسپتالوں میں بھی کرونا وائرس کے مریضوں کو رکھنے کی گنجائش ختم ہوگئی ، پمز میں 31 خالی بیڈ تو موجود مگر وینٹی لیٹر نہ ہونے کے سب ڈاکٹرزمریضوں کو پرائیویٹ ہسپتالوں میں بھیجنے پر مجبور ہوگئے ۔ پمز حکام نے بتایاکہ اب تک حکومت کی جانب سے ایک بھی نیا وینٹی لیٹر نہیں ملا۔ ذرائع پولی کلینک کے مطابق پولی کلینک ہسپتال کا بھی یہی حال ہے،

پمز ہسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں 75 بستروں پر چوالیس مریض زیر علاج ہیں،پمز ہسپتال میں صرف گیارہ وینٹی لیٹرز موجود ہیں ،ڈاکٹرز نئے سیریس مریضوں کو کسی اور ہسپتال جانے کا کہہ رہے ہیں، پمز حکام کے مطابق گیارہ ویٹی لیٹرز میں سے آٹھ سرجیکل وارڈ ور دیگر تین کارڈیک وارڈ سے گزشتہ دنوں ہی لیے گئے ہیں۔پمز حکام کے مطابق وینٹی لیٹرز کی کمی کا معاملہ گزشتہ دنوں ڈاکٹر ظفر مرزا کے سامنے اٹھایا، ظفر مرزا نے عارضہ قلب وارڈ بند کر کے تمام وینٹی لیٹر آئسولیشن وارڈ کو دے دینے کا مشورہ دیا۔پمز انتظامیہ نے ظفر مرزا کا مشورہ قابل عمل نہ جانتے ہوئے رد کر دیا تھا،پولی کلینک میں صرف سات وینٹی لیٹرز موجود اور بائیس بستر پر مشتمل آئسولیشن سنٹر کی سہولت میسر ہے۔ ترجمان وزارت صحت کے مطابق اب تک ایک بھی ایسا مریض نہیں جسے وینٹی لیٹر نہ ملا ہو، روزانہ میٹنگ کرتے ہیں حالات قابو میں ہیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…