ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ینگ کنسلٹنٹ ایسوسی ایشن پاکستان نے کورونا وبا میں شدت اور اموات کا ذمہ دار حکومت کو قرار دیدیا

datetime 1  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)ینگ کنسلٹنٹ ایسوسی ایشن پاکستان نے کورونا وبا میں شدت اور اموات کا ذمہ دار حکومت کو قرار دے دیا۔م یڈیارپورٹ کے مطابق ینگ کنسلٹنس ایسوسی ایشن نے حکومت کو مزاکرات کے لئے سات روز کا وقت دے دیاوائی سی اے کے مطابق مطالبات نہ مانے گئے تو آٹھ جون سے ملک بھر کی اوپی ڈیز کی سروسز معطل کر دیں گے۔چیئرمین وائی سی اے ڈاکٹر اسفند یار کے مطابق

سات روز کے اندر ہمیں بتایا جائے حکومت کے پاس بغیر حفاظتی تدابیر اورسکریننگ کے کورونا پر کنٹرول کرنے کا کیا نسخہ ہے۔ انہوںنے کہاکہ کورونا سے جاں بحق ہیلتھ کئیر ورکرز کے بچوں کو یتیم کرنے کی ذمہ دار بھی حکومت ہے ، وائی سی اے نے مطالبہ کیا کہ کورونا وائرس پر قابو پانے کے لئے ایک ماہ کا سخت لاک ڈاؤن کیا جائے۔ ڈاکٹر اسفند یار نے کہاکہ بغیر سکریننگ کے اوپی ڈیز خطرے سے خالی نہیں ہیں، مطالبہ کیا کہ ملک بھر کی او پی ڈیز بند کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کیا جائے۔ مطالبہ کیا کہ جن کو ایمرجنسی علاج کی ضرورت نہیں ان کے لئے ٹیلی میڈیسن شعبہ کو فعال کیا جائے۔ ڈاکٹر اسفند یار نے کہاکہ حکومتی ناقص پالیسز کی وجہ سے ہیلتھ کیئر ورکرز کورونا سے متاثر ہو رہے ہیں، ایمرجنسی میں کام کرنے والے ڈاکٹرز، نرسنگ اور پیرامیڈک سٹاف کو پی پی ایز کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…