منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

شہبازشریف کو گرفتار کیا جائے گا یا نہیں ؟نواز شریف کی ایما پر مریم نواز کس سینئر لیگی رہنما کا حوصلہ بڑھا رہی ہیں ؟ ہارون الرشید نے اندر کی خبر دیدی 

datetime 1  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)شہبازشریف کی گرفتاری کے بارے میں سوچا جارہاہے لیکن فیصلہ نہیں ہوا۔نوازشریف کے ایما پر انکی صاحبزادی شاہد خاقان عباسی کا حوصلہ بڑھا رہی ہیں، وہ سمجھ رہے ہیں کہ شہبازشریف پارٹی کو نقصان پہنچا رہے ہیں لیکن دونوں بھائی ایک دوسرے کو چھوڑ بھی نہیں سکتے ۔

نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر تجزیہ کار ہارون الرشید کا کہنا تھا کہ میرا خیال ہے کہ انکی گرفتاری کا مقصد انہیں پروموٹ کرنا ہوگاتاکہ انکا تاثر بہتر ہوجائے ۔ بادشاہ جیل میں نہیں رہ سکتا ،نوازشریف ڈپریشن کے مریض تھے لیکن لندن میں گئے تو ٹھیک ہوگئے ۔میرا نہیں خیال کہ جہانگیرترین اس وقت کوئی موو کرینگے ،بالکل نہیں کرینگے ، چودھریوں نے بھی حفاظتی اقدام کیا ،کچھ نہیں کرینگے ۔راجہ ریاض کہتے ہیں کہ پیپلز پارٹی ایک فیملی کی طرح تھی مگر تحریک انصاف میں تو کوئی کسی کو پوچھتا ہی نہیں۔فواد چودھری کی طرف سے ارطغرل پر تنقید کے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عمران خان صاحب فواد چودھری اسی طرح کے بیانات دیتے رہے تو بہت مہنگے پڑینگے ۔ ہیرو لوکل یا غیر لوکل نہیں ہوتا،کیا صلاح الدین ایوبی ہمارے ہیرو ہیں یا نہیں؟۔فواد چودھری اپنے علاقے میں سروے کرلیں کہ ارطغر ل دیکھنے اور پسند کرنے والے کتنے ہیں، یہ سب ہمارے ہیرو ہیں،فواد چودھری پر ڈرامہ بہت اچھا بنتا ہے ،لوگوں کو پسند آئے یا نہ آئے ،فواد چودھری جہاں بھی مذہبی حوالہ ہوتا ہے وہاں ہر ایک سے الجھتے ہیں،رویت ہلال کے معاملے میں تلخی پیدا کرنے کی کیا ضرورت ہے ۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…