ہفتہ‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

حالات خراب ہوتے جارہے ہیں،سندھ میں وفاق ٹیک اوور کرے ، تحریک انصاف کے مطالبے نے پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت کی نیندیں اڑا دیں

datetime 1  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما خرم شیرزمان نے کہا ہے کہ آج ہمارے ڈاکٹرز نے سندھ میں صحت کی صورتحال سے آگاہ کیا ہے، وفاق کو ٹیک اوور کرنا چاہیے سندھ میں حالات خراب ہوتے جا رہے ہیں۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر زمان نے کراچی میں دیگر پارٹی رہنماوں کے ساتھ پریس کانفرنس کی۔

اس دوران ا نہوں نے کہا سندھ میں اسپتالوں میں کورونا کے مریضوں کو 15 لاکھ روپے لے کر رکھا جارہا ہے، ہر اسپتال میں کورونا کا ٹیسٹ نہیں ہو رہا۔خرم شیرزمان نے کہا کہ بلاول زرداری سندھ کے لوگوں کے ساتھ ظلم کررہے ہیں، صوبے کے لوگ کورونا ٹیسٹ کے لیے دھکے کھا رہے ہیں۔پریس کانفرنس کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر عمران شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ میں ڈاکٹرز کی صحت کے ساتھ کھیلا جارہا ہے، سندھ حکومت ایک کرپٹ ترین حکومت ہے۔ڈاکٹر عمران شاہ نے کہا کہ سندھ میں کورونا ٹیسٹنگ کو بڑھانا چاہیے، سول اسپتال میں کوئی سہولت موجود نہیں، ڈاکٹرز کی حفاظت کے لیے کوئی پلان نہیں جبکہ 90 فیصد ڈاکٹر بغیر احتیاطی سامان کے کام کر رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ڈاکٹرز اپنے لیے ماسک خود خرید رہے ہیں، کسی ڈاکٹر کو نقصان پہنچا تو ذمہ دار سندھ حکومت ہوگی۔دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر سیما ضیا نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے ہر چیز میں عوام کو پریشان کردیا ہے، سندھ حکومت کے پاس وزرا اور انتظامیہ سب رشتے دار ہیں، سندھ حکومت نے نکموں کی فوج بھرتی کر دی ہے۔سیما ضیا کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کو ڈرامے کرنے پر ایوارڈ دینا چاہیے، آج چوتھا مہینا ہے کورونا کے لیے سندھ میں کال سینٹر تک نہیں بن سکا۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت سندھ کورونا کے لیے ایک ویب سائٹ بنائے۔ڈاکٹر سیما ضیا نے مزید کہا کہ سندھ حکومت کے پاس مریضوں کا ڈیٹا اور ایک بھی ایمبولینس کورونا کے لیے نہیں ہے۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…