اسلام آباد (این این آئی، آن لائن )وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے کہا ہے کہ پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں جنوبی ایشیا میں سب سے کم ہو گئی ہیں۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کئی دہائیوں بعد ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم سطح پر ہیں۔
زلفی بخاری نے کہا کہ خطے کے دیگر ملکوں کی جانب سے عالمی سطح پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا فائدہ عوام کو منتقل نہیں کیا گیا۔دوسری جانب وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہبازگل نے کہا ہے کہ 2ما ہ میں پٹرولیم مصنوعات کے قیمتوں میں 56روپے 89پیسے تک کمی کی گئی ہے یہ ہو تی ہے عوام کی خدمت ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انہو ں نے کہا کہ لا ک ڈاون کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کی گئیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 56روپے89پیسے تک کمی کی گئی ووزیراعظم کی ہدایت پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کی گئیں 2ماہ میں پٹرول 37روپے ہا ئی اسپیڈ ڈیزل 42روپے مٹی کا تیل 57روپے اور لا ئٹ ڈیزل 39روپے فی لیٹر سستا کیا گیا ہے اس کو کہتے ہیں عوام کی خدمت ۔ انہو ں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان عوام کے خدمت پر یقین رکھتے ہیں عوام کے دکھ درد کو سمجھتے ہیں ۔