اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب، خیبر پختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان، شمال مشرقی بلوچستان اوراسلام آباد میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان جبکہ بعض مقامات پرموسلادھاربارش اورژالہ باری کی بھی توقع ہے۔ سندھ کے اضلاع میں بھی بعض مقامات پر گرد آلود ہوائیں چلنے کےعلاوہ گرج چمک کےساتھ بارش کاامکان ہے۔
اسلام آباد میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ گرج چمک اور آندھی کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔صوبہ بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہیگا۔تاہم ژوب ،بارکھان، موسی خیل اور گردونواح میں گرد آلود ہوائیں چلنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔پنجاب میں خطۂ پوٹھوہار، سرگودھا، میانوالی، بھکر، لیہ، خوشاب، حافظ آباد، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، شیخوپورہ، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ساہیوال، اوکاڑہ میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ جبکہ ملتان،ڈی جی خان ، راجن پور، رحیم یار خان ، لیہ ، بہاولپور اور خانیوال میں گرد آلود ہوائیں چلنے کےعلاوہ گرج چمک کےساتھ بارش کی توقع ہے۔ اس دوران بعض مقا مات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔سندھ میں سکھر، لاڑکانہ ، جیکب آباد اور شہید بینظیرآباد میں گرد آلود ہوائیں چلنے کےعلاوہ گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔ اس دوران میرپور خاص،عمر کوٹ،تھر پارکر اور حیدرآباد میں گرد آلود ہوائیں چلنے کےعلاوہ گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے۔خیبر پختونخوا میں چترال ، دیر ، سوات ، شانگلہ ، کوہستان ،بونیر، ایبٹ آباد، ہری پور، مانسہرہ ، مردان، صوابی ، پشاور، کوہاٹ، کرم، وزیرستان، بنوں، ڈی آئی خان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہےجبکہ بعض مقا مات پر ژالہ باری کی بھی توقع ہے۔کشمیر اورگلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزیدبارش کا امکان ہے۔