بدھ‬‮ ، 10 جون‬‮ 2026 

کراچی میں تباہ جہاز کی لاہور سے ٹیک آف کی ویڈیو منظر عام پر آگئی

datetime 1  جون‬‮  2020 |

کراچی (این این آئی)کراچی میں گر کر تباہ ہونے والے پی آئی اے کے جہاز کی 22 مئی کو لاہور سے ٹیک آف اور فضائی منظر کشی کی ویڈیوز اور تصاویر منظر عام پر آگئیں ۔یہ تصاویر اور ویڈیوز اس پرواز میں سوار ایک خاتون مسافر نے شوقیہ طور پر لاہور کے علامہ اقبال ایئر پورٹ پر طیارے کے ٹیکسی کرنے، رن وے پر دوڑنے، ٹیک آف کرنے اور پھر جہاز کے فضاء میں جانے کے دوران مختلف اوقات میں بنائیں

۔پہلی ویڈیو میں جہاز کی ونڈو سے علامہ اقبال ایئر پورٹ لاہور کی عمارت واضح نظر آ رہی ہے۔خاتون کی ونڈو سیٹ کی ڈائریکشن کے حساب سے ویڈیوز میں جہاز کا سیدھے ہاتھ کا پر اور اس پر ایئر بس کا نمبر واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔خاتون مسافر نے جہاز کے ٹیکسی کرنے کے دوران طیارے کے باہر کے مناظر کو شوقیہ طور پر فلم بند کیا۔ویڈیو میں جہاز میں ایئر ہوسٹس کی جانب سے مسافروں کو سفری ہدایات کی آواز سنائی دے رہی ہے۔خاتون نے رن وے پر جہاز کے دوڑنے اور ٹیک آف کے بعد لاہور کا 2 منٹ کا فضائی منظر بھی ریکارڈ کیا۔ٹیک آف کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کپتان نے بہترین انداز میں لاہور سے کراچی کے لیے ٹیک آف کیا۔پرواز کے ٹیک آف کے کافی دیر بعد ایک منٹ کی ایک اور فضائی منظر کشی میں بھی جہاز میں کوئی خلل ظاہر نہیں ہو رہا اور سب کچھ نارمل محسوس ہو رہا ہے۔فلائٹ پی کے 8303 کے لیے ایئر بس 330 کا رجسٹریشن نمبر بی ایل ڈی جہاز کے ونگ پر واضح ہے۔ایوی ایشن ذرائع کے مطابق یہ ویڈیوز کوئی تحقیقات کے حوالے سے کوئی بڑا بریک تھرو تو نہیں لیکن یہ اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ لاہور سے ٹیک آف اور اس کے بعد کے فضائی سفر میں پرواز میں کوئی گڑبڑ محسوس نہیں ہو رہی اور سب کچھ نارمل تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ریو سیکریٹو


دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…