پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

پنجاب حکومت کی وزارت تعلیم سے جاری نوٹیفکیشنوں نے نجلی تعلیمی اداروں کے حکام کو حیرت زدہ کر دیا

datetime 31  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (این این آئی)نجی تعلیمی اداروں کے مالکان ، پرنسلپز اور ایڈمن سٹاف نے حکومت پنجاب کے اس نوٹیفیکیشن پر حیرت کا اظہار کیا ہے جس کے تحت پنجاب حکومت کے سکول ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کے 29 ـ مئی کو جاری ہونے والے ایک نوٹیفیکیشن کے مطابق صوبہ بھر کے نجی تعلیمی ادارے  اگلے ماہ جون کے دوران  ہفتہ بھر میں صرف دو دن سوموار اور منگل اپنے انتظامی دفاتر کھول سکیں گے

جس کے دوران وہ نہ صرف سکول کی فیسوں کی ادائیگی کے مسائل حل کریں گئے بلکہ اپنے سٹاف کو ان کی ماہانہ تنخوائوں کی ادائیگی اور دیگر امور کی انجام دہی بھی کریں گے ـ  پنجاب کے وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس کی لیڈرشپ میں جاری کیا جانے والا یہ نوٹیفیکیشن اس سلسلے کی ایک کڑی ہے جس کے تحت پرائیویٹ تعلیمی ادارے جو گذشتہ تین ماہ سے وائرس کے باعث بندش کا شکار ہیں ان کو مزید پریشانیوں اور مشکلات میں مبتلا کیا جاسکےـ اسی قسم کا ایک نوٹیفیکیشن چند دن قبل صوبائی حکومت کے محکمہ تعلیم نے صوبے کے سرکاری تعلیمی اداروں سے متعلق جاری کیا تھا جس میں ان تعلیمی اداروں کو  اسی قسم کے امور کو رانجام دینے کے لئے ہفتہ کے دوران دو دن سکول کھولنے کی اجازت دی گئی تھیـ  تاہم وزیر تعلیم پنجاب اور ان کے ماتحت چلنے والے سکول ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کے افسران کو سرکاری تعلیمی اداروں اور نجی تعلیمی اداروں کی مشکلات اور ورکنگ میں پائے جانے والے فرق کے بارے میں علم  نہیں ہے یا پھر وہ جان بوجھ کر نجی تعلیمی اداروں کی انتظامیہ کے لئے مشکلات گھڑی کر رہے ہیں ـ ڈاکٹر مراد راس جنہیں اپنی وزارت کے بارے میں نہ تو کوئی تجربہ ہے اور نہ ہی  وہ اپنی وزارت کی اہمیت اور اس کے بارے میں کچھ جانتے ہیں اپنے اس حکم کے تحت ہفتہ میں چھ دن میں سے چار دن نجی تعلیمی اداروں کے ایڈمن آفسز کو بند رکھ کر کیا حاصل کرنا چاہتے ہیں جبکہ سکول پہلے سے ہی بند ہیں اور طلباء و طالبات کا تعلیمی اداروںمیں آنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتاـ نجی تعلیمی اداروں کے ایڈمن آفس میں صرف والدین ایس او پیز کو مدنظر رکھ کر بلائے جاتے ہیں اور اس دوران اداروں کے

انتظامی مسائل اور بچوں کی تعلیم کے حوالے سے اختیار کیئے گئے مختلف  جدیدطریقے  والدین کے علم میں لائے جاتے ہیں تاکہ مشکل کی اس گھڑی میں بچوں کا تعلیمی حرج نہ ہو اور بچوں کا تعلیم کے ساتھ رابطہ برقرار رکھا جا سکےـ  ڈاکٹر مراد راس نجی تعلیمی اداروں کے معاملات کو اپنی ذاتی عناد کا مسئلہ نہ بنائیں اور  نجی تعلیمی اداروں کے خلاف اختیار کیئے گئے اس ناروا رویہ کو اپنانے سے قبل  دیگر تین

صوبوں ، آزاد کشمیر ، گلگت بلتستان اور وفاق کے وزراء تعلیم کے تعلیم دوست رویئے اور ان کانجی تعلیم ادارو ں کے ساتھ حسن سلوک کو ضرور مد نظر رکھناچاہئے ـ  نجی تعلیم ادارے ملک کے  60 فیصد فیصد بچوں کو معیاری تعلیم فراہم کرنے کا فرض احسن طریقے سے سرانجام دے رہے ہیں اور ان تعلیمی ادارو ں سے لاکھوں میل اور فی میل اساتذہ اور دیگر سٹاف کا روز گار بھی وابستہ ہے جس کا

صوبائی وزیر تعلیم کو بخوبی اندازہ ہےـ  اس ضمن میں نجی تعلیم اداروں کے مالکان ، ایڈمن افسران ، اساتذہ کرام اور دیگر سٹاف کا کہنا ہے کہ  پاکستان کے سب سے اہم مسئلے کو آسان نہ لیا جائے اور اس حوالے سے تمام امور جن  میںسرکاری اور نجی تعلیمی ادارے کھولنے،  تعلیمی ادارے بند رہنے کے دوران ایڈمن آفس کو کھولنے کی اجازت اور نجی تعلیمی اداروں کے حوالے سے تمام اہم معاملات کے بارے میں

ایک مشترکہ ٹھوس حکمت عملی اختیار کرنے کی اشد ضرورت ہے  اور یہ انتہائی اہم ہے کہ صدر پاکستان،  وزیر اعظم پاکستان، چیف جسٹس آف پاکستان، وفاقی وزیر تعلیم اور چارو ں صوبوں اور گلگت بلتستان کے وزرائے اعلی اور وزیر اعظم آزادکشمیر اپنا اہم کلیدی کردار ادا کریںـ

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…