ہفتہ‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2025 

مریم، نوازشریف کی تصویر کے باوجود سینے پر تمغہ سجانے  کی ناکام کوشش میں مصروف ہیں ‘فیاض الحسن کا شدید ردعمل

datetime 31  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ نوازشریف اور شہبازشریف دونوں بھائیوں میں منافقت اور غلط بیانی کی قدر مشترک ہے، مریم نواز، نوازشریف کی حالیہ تصویر پر بھی سینے پر تمغہ امتیاز سجانے کی ناکام کوشش میں مصروف ہیں۔نوازشریف کی تازہ ترین تصویر پرردعمل میں فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ نوازشریف کہتے تھے کہ ان سے زیادہ کوئی بیمار نہیں

مگر لندن میں کورونا وائرس کی وبا میں بھی وہ ڈھٹائی کے ساتھ ماسک کے بغیر بیٹھے ہیں جبکہ شہبازشریف کہتے تھے کہ ان سے زیادہ دلیر کوئی نہیں اور وہ لندن سے واپس آ کر کورونا سے لڑنے کی بجائے ڈرنے میں مصروف ہیں۔فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ نوازشریف اور شہبازشریف دونوں بھائی غلط بیانی اورمنافقت کا اعلی شاہکار ہیں، نوازشریف کی موجودہ تصویر آل شریف کے لئے شرمندگی کاباعث بننا چاہئے تھی مگر مریم نواز کی ڈھٹائی کا یہ عالم ہے کہ وہ اس تصویر پر بھی سینے پر تمغہ امتیاز سجانے کی ناکام کوشش میں مصروف ہیں۔فیاض چوہان نے مزید کہا کہ شہبازشریف نیب میں دائر ہونے والے متوقع ٹی ٹی ریفرنس سے بچنے کے لئے شاہد خاقان عباسی جیسے مہرے کو میڈیا میں استمعال کر رہے ہیں، شاہد خاقان عباسی خود سر سے پاوں تک کرپشن کی خارش کا شکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہبازشریف کی سیاست ٹی ٹی، اقربا پروری، منافقت اوربزدلی کا شکار ہو چکی ہے۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…