لاہور(این این آئی) وفاق المدارس نے 2 جون سے داخلوں اور 12جون سے کلاسوں کے آغاز کا اعلان کردیا۔وفاق المدارس العربیہ کا مولانا قاضی عبدالرشید کی زیر صدارت جامعہ اشرفیہ میں مشاورتی اجلاس ہوا جس میں 2 جون سے مدارس میں داخلے اور 12جون سے تعلیمی کلاسوں کے آغاز کا اعلان کیا گیا۔اجلاس میں نجی اسکولز کے ساتھ مل کر حکومت پر دباؤ بڑھانے، جبکہ تبلیغی مراکز کھلوانے
اور تبلیغی جماعت کی سرگرمیاں شروع کرانے میں معاونت کی یقین دہانی اور مشاورت کا فیصلہ بھی کیا گیا۔مولانا قاضی عبدالرشید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اس حوالے سے حتمی فیصلہ وفاق المدارس العربیہ اور اتحاد تنظیمات مدارس کی قیادت کرے گی، مدارس دینیہ کو مزید بند رکھنے کے متحمل نہیں ہوسکتے، مذہبی طبقے کو دیوار سے لگایا جارہا ہے۔مولانا قاضی عبدالرشید نے کہا کہ صدر مملکت کے ساتھ تیار کردہ 20 نکاتی ایس او پیز پر کسی شعبہ نے عمل نہیں کیا، صرف مساجد میں عمل کیا گیا، شاپنگ مالز، ٹرانسپورٹ، بازار، سبزی منڈیاں، نادرا کے دفاتر کھل سکتے اور جلوس نکل سکتے ہیں، تو مدارس کیوں نہیں کھولے جا سکتے ہیں؟۔مولانا قاضی عبدالرشید نے کہا کہ خلیفہ المسلمین حضرت عمر بن عبدالعزیز کی قبر کی بے حرمتی کی مذمت کرتے ہیں۔