منگل‬‮ ، 29 اپریل‬‮ 2025 

صورتحال انتہائی تشویشناک 24گھنٹوں کے دوران پاکستان میں ریکارڈ اموات ، ایک دن میں  کیسز کی بڑی تعداد رپورٹ ہو گئی ،کرونا نے پاکستان میں تباہی مچا دی

datetime 31  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان میں کرونا وائرس کیسزمیں تیزی آگئی ہے ، اموات کا سلسلہ جاری ہے ۔ 24گھنٹوں میں کرونا سے مزید88 افراد انتقال کرگئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 1519 ہوگئی جبکہ 3039 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 70901 تک پہنچ گئی ہے۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اب تک سندھ میں 481 اور پنجاب میں کورونا سے 475 افراد انتقال کرچکے ہیں

جب کہ خیبر پختونخوا میں 473 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔اس کے علاوہ بلوچستان میں 46، اسلام آباد 27، گلگت بلتستان میں 11 اور آزاد کشمیر میں مہلک وائرس سے 6 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔آج اب تک ملک بھر سے کورونا کے مزید 2600 کیسز اور 76 ہلاکتیں سامنے آچکی ہیں جن میں پنجاب سے 952 کیسز 36 اموات خیبرپختونخوا سے 487 کیسز اور 20 ہلاکتیں جبکہ سندھ میں 885 کیسز اور 16 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں۔ وفاقی دارلحکومت میں اسلام آباد سے 226 کیس اور 4 ہلاکتیں سامنے آئیں جبکہ گلگت بلتستان میں 33 اور آزاد کشمیر میں 17 کیسز سامنے آئے ہیں۔دوسری جانب ترجمان این ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ کورونامریضوں کی بڑھتی ضرورت کے پیش نظرصوبوں میں 100 وینٹیلیٹرز تقیسم کیے جا رہے ہیں۔ ترجمان این ڈی ایم اے نے کہاکہ چاروں صوبوں کو دس دس آئی سی یو وینٹیلیٹرز کی وصولی کے لیے خط ارسال کیا گیا۔انہوںنے کہاکہ اس کے علاوہ چاروں صوبوں کو دس دس بائی پیپ پورٹ ایبل وینٹیلیٹرز بھی دیئے جا رہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کیلئے بھی دس دس بائی پیپ پورٹ ایبل وینٹیلیٹرز مختص کئے گئے ،وینٹیلیٹرز کی تنصیب اور بعد از فروخت سروس کی سہولت بھی مہیا کی جا رہی ہیں۔ ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق وینٹیلیٹرز کے استمعال کے کیے طبی عملہ کی تربیت کا بھی بندوبست کر دیا گیا ہے،تمام انتظامات کی تفصیل سے صوبوں کا آگاہ کردیا گیا،وینٹیلیٹرز کی ہسپتالوں میں تقسیم کی تفصیل سے این ڈی ایم اے کو آگاہ کیا جائے ۔ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق اسلام آباد کے پمز ہسپتال کو پہلے ہی مطلوبہ تعداد کے مطابق وینٹیلیٹرز دیئے جا چکے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…