منگل‬‮ ، 07 اکتوبر‬‮ 2025 

کورونا کی ویکسین کی تیاری ابتدائی مراحل میں داخل، چار ماہ میں دستیابی متوقع ، وفاقی وزیر نے عوام کو کوشخبری سنادی

datetime 31  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی )سائنس و ٹیکنالوجی کے وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے علاج کی ویکسین کی تیاری ابتدائی مراحل میں ہے اور اس کی دستیابی آئندہ سال اکتوبر تک متوقع ہے۔سرکاری ریڈیو کے مطابق حالات حاضرہ کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کوئی ملک تنہا ویکسین تیار نہیں کر سکتا

اور اس کیلئے عالمی تعاون کی ضرورت ہے۔ انہوں نے عوام کو ہدایت کی کہ وہ وائرس کی روک تھام کیلئے ویکسین کی تیاری تک قواعد و ضوابط پر سختی سے عمل کریں۔موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت زرتارج گل نے کہا کہ حکومت کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے تمام ممکن کوششیں کر رہی ہے تاہم یہ بدقسمتی ہے کہ عوام اس وبا ء کو سنجیدگی سے نہیں لے رہے۔ انہوں نے کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے احتیاطی تدابیر سے متعلق لوگوں میں آگاہی پیدا کرنے کے حوالے سے ریڈیو پاکستان کے کردار کو سراہا۔پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر نفیس زکریا نے کہا کہ برطانیہ میں پھنسے پاکستانیوں کو مرحلہ وار واپس لایا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ابھی تک تقریباً4 سو پاکستانی برطانیہ میں ہیں تاہم وہ جلد اپنے وطن پاکستان آئیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سعودی پاکستان معاہدہ


اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…