حکومت پنجاب نے سکولز کھولنے کی اجازت دیدی ، ایس او پیز جاری

31  مئی‬‮  2020

راولپنڈی(آن لائن) پرائیویٹ سکولوں کی نمائندہ تنظیم آئی ایف سی پاکستان نے وزیر اعظم عمران خان اور وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر ایس او پیز کے تحت دیگر شعبہ جات کی طرح سکولز بھی کھولنے اور بورڈ کلاسز فوری طور پر شروع کرانے کی اجازت دی جائے 15جولائی تک تعلیمی اداروں کو بند کرنے کے حکومتی فیصلہ تعلیم دشمن ہے۔کاروباری مراکز کھولنے کی

اجازت کے بعد انتہائی قومی اہمیت کے حامل تدریسی شعبہ کو کھولنے کی اجازت دی جائے ۔ حکومت تعلیمی اداروں کو کھولنے کی فوری اجازت دے آئی ایف سی پاکستان کے صدر چوہدری محمد طیب سینئر نائب صدر،محمد آصف،جنرل سیکرٹری نصیر احمد جنجوعہ نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ڈھائی ماہ کے لاک ڈان میں سکولز بند ہیں جس سے کرڑوں بچوں کا تعلیمی سال ضائع ہنے کا اندیشہ ہے جبکہ بروقت فیس وصول نہ ہونے کی وجہ سے لاکھوں ٹیچرز کو تنخواہیں ادا نہ ہو سکیں جس کی وجہ سے ٹیچرز بھوک و فاقہ کشی سے خودکشی پر مجبور ہو گے ہیں90 فیصدسکولز کرایہ کی عمارتوں میں ہیں کرایہ ادا نہ ہونے کی وجہ سے صوبے بھر میں اب تک 600 سے زیادہ سکولز ختم ہوگئے ہیںدیگر کو بلڈنگ مالکان کی جانب سے سکول خالی کرنے کے نوٹسز ملنا شروع ہو گئے ہیں ۔ ہم وزیراعظم پاکستان سے اپیل کرتے ہیں کہ ایجوکیشن ریلیف فنڈ کا اعلان کریں تاکہ ہم ٹیچرز کو تنخواہیں اور سکولز عمارتوں کاکرایہ ادا کرسکیں۔ آئی ایف سی پاکستان کے صدر چوہدری محمد طیب کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم اور وزیراعلی سے اپیل کی جاتی ہے کہ یکم جون سے ایس او پیزکے تحت دیگر شعبہ جات کی طرح سکولز بھی کھولنے کا اعلان کریں15 جولائی تک تعلیمی اداروں کو بند کرنے کے حکومتی فیصلہ تعلیم دشمن ہے سکولز کی ٹائمنگ صبح 7 تا11 بچے ایک دن اورآدھے بچے دوسرے دن سماجی فاصلے کو

برقرار رکھ کے کلاسز جاری رکھی جا سکتی ہیں آئی ایف سی پاکستان کے رہنمائوں کا کہنا تھا کہ چین کے صوبے ووہان،فرانس،سوئٹزرلینڈ ،آسٹریلیا،آسٹریا جرمنی،انڈیا،ایران، بنگلہ دیش، سپین سمیت کئی ممالک میں تعلیمی ادارے کھل چکے ہیں۔ تعلیمی ادارے نہ کھولنے کے خلاف ملک بھر میں پرائیوٹ سکولوں کی تنظیموں نے ملک گیر احتجاج بھی شروع کر دیا ہے اور تعلیم بچاو قوم بناو تحریک زور پکڑ رہی ہے

حکومت فوری طور پر اپنے فیصلے میں نظر ثانی کرے اور تعلیمی اداروں کو کھولنے کے احکامات جاری کرے چوہدری محمد طیب کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے بنائے ایس او پیز کے تحت سکولوں میں پڑھائی ممکن ہے تمام پرائیوٹ سکولز ان ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے تعلیمی عمل کو جاری رکھیں گے ۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…