کراچی (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اور مشیر ساحلی امور محمود مولوی نے کہا ہے کہ کراچی کورونا وائرس کا مرکز بن چکا ہے، آبادی کے لحاظ سے شہر میں کیسز کی تعداد8فیصد سے زائد نہیں ہونی چاہیے تھی۔سندھ میںکورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز پر مشیرساحلی امورمحمود مولوی نے اپنے ایک بیان میں تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ میںاتنی بڑی تعداد میںکورونا وائرس کے کیسز سامنا آنا لمحہ فکریہ ہے۔ نئے کیسز کی
تعداد 30 فیصد اور مرنے والوں کی تعداد 25 فیصد سے زائد ہے،بروقت اقدامات نہیں کیے گئے تو مزید نقصان ہوسکتا ہے، عوام احتیاط کریں اور حکومت کی جانب سے دی گئی ہدایات پر عمل کریں۔ انہوں نے کہا کہ عوام ایس او پیز پر ہر صورت عمل کریں اور اپنی اور دوسروںکی زندگیاں محفوظ بنائیں۔ پی ٹی آئی رہنماء کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت ملک میں اس موذی مرض کے سدباب کیلئے شب و روز کوشاںہے اور صوبوںکو ہرطرحکی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔