جمعہ‬‮ ، 07 اگست‬‮ 2026 

چینی کی قیمت بڑھا کر آج کی تاریخ تک عوام کو لوٹا جارہا ہے، عمران صاحب کو کمیشن میں کیوں نہیں بلایاگیا؟کیوں نامزدنہیں کیاگیا؟انکوائری کمیشن اسد عمر، عثمان بزدار عبدالرزاق داود کے جوابات سے کیوں مطمئن نہیں ہے؟سوالیہ نشان اٹھا دیا گیا

datetime 31  مئی‬‮  2020 |

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اور نگزیب نے کہا ہے کہ چینی کی قیمت بڑھا کر آج کی تاریخ تک ہر روز دونوں ہاتھوں سے عوام کو لوٹا جارہا ہے ،مرکزی کردار عمران خان کو چینی انکوائری رپورٹ میں نامزد کیوں نہیں کیاگیا؟،لاپتہ اور کرائے کے ترجمان ہر روز سرکس کرتے ہیں، آئیں بائیں شائیں اور روزانہ جھوٹے کاغذ لہراتے ہیں ،نوازشریف حکومت کے بنائے قانون کے

سیکشن 15 کے تحت 30 دن میں کمیشن کی رپورٹ عوام کے سامنے لانا لازم ہے۔ اتوار کو پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے اپنے وڈیو بیان میںکہاکہ مرکزی کردار عمران خان کو چینی انکوائری رپورٹ میں نامزد کیوں نہیں کیاگیا؟،عوام جان چکے ہیں کہ چینی چور عمران مافیا ملک پر مسلط ہے ،چینی کی قیمت بڑھا کر آج کی تاریخ تک ہر روز دونوں ہاتھوں سے عوام کو لوٹا جارہا ہے ،لاپتہ اور کرائے کے ترجمان ہر روز سرکس کرتے ہیں، آئیں بائیں شائیں اور روزانہ جھوٹے کاغذ لہراتے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ نوازشریف، شہبازشریف، شاہد خاقان عباسی اور سلمان شہباز کانام لے کر عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی ناکام کوشش کی جاتی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ کرائے کے ترجمان مسلم لیگ (ن) کے قائدین کا نام لے کر اصل چینی چور عمران صاحب سے عوام کی توجہ ہٹانے کی ناکام کوشش کرتے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ جھوٹ بولا گیا کہ شہبازشریف شاہد خاقان عباسی اور شاہد خاقان عباسی سلمان شہبازکے دباو میں آگئے ۔ انہوںنے کہاکہ سندھ ہائیکورٹ نے چینی پر سبسڈی اور گنے کی قیمت کم کرنے کا فیصلہ دیا ۔ انہوںنے کہاکہ سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کے باوجود شہبازشریف نے ایک روپے کی سبسڈی دی اور نہ گنے کی قیمت کم کی ۔ انہوںنے کہاکہ پنجاب میں یہ سبسڈی اربوں روپے میں بنتی تھی اور اس کی دوگنا ادائیگی کی جانی تھی جو شہبازشریف نے نہیں کی ۔ انہوںنے کہاکہ خادم اعلیٰ شہبازشریف نے اربوں روپے قوم کے بچائے اور مظلوم کسانوں کا ساتھ دیا۔ انہوںنے کہاکہ شہبازشریف نے کاشتکاروں کی حق تلفی نہ ہونے دی، ہر دباو کے باوجود کسان کے ساتھ کھڑے رہے ۔انہوںنے کہاکہ قوم سے جھوٹ بولا گیا کہ انکوائری کمیشن کی رپورٹ عمران صاحب کے کہنے پر جاری ہوئی ،حقیقت یہ ہے کہ

31 مارچ2017 کو مسلم لیگ (ن) کے بنائے قانون کی وجہ سے یہ رپورٹ قوم کے سامنے جاری کی گئی ،نوازشریف کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) نے یہ قانون بنایا کہ ہر کمیشن کی رپورٹ عوام کے سامنے پیش کی جائے گی ،نوازشریف حکومت کے بنائے قانون کے سیکشن 15 کے تحت 30 دن میں کمیشن کی رپورٹ عوام کے سامنے لانا لازم ہے۔ انہوںنے کہاکہ چینی انکوائری کمیشن کی رپورٹ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی

قانون سازی کی وجہ سے عوام کے سامنے آئی،نوازشریف حکومت نے یہ قانون شفافیت لانے اور عوام کے سامنے ہر معاملہ کی حقیقت پیش کرنے کے لئے یہ قانون بنایا تھا ،کرائے کے ترجمانوں نے اب تک ہمارے چار سوالوں کا جواب نہیں دیا ۔انہوںنے کہاکہ عمران صاحب نے ملک میں چینی کی قلت کے باوجود برآمد کرنے کی اجازت کیوں دی ؟،عمران صاحب نے روپے کی قدر میں 40 فیصد کمی ہونے کے

باوجود سبسڈی دینے کا فیصلہ کیوں کیا؟۔ انہوںنے کہاکہ عمران صاحب نے مقامی مارکیٹ میں چینی 53 روپے سے 90 روپے ہونے پر کوئی کارروائی کیوں نہیں کی؟،چینی چوری کے مرکزی کردار عمران صاحب کو کمشن میں کیوں نہیں بلایاگیا؟کیوں نامزدنہیں کیاگیا؟انکوائری کمیشن اسد عمر، عثمان بزدار، عبدالرزاق داود کے جوابات سے کیوں مطمئن نہیں ہے؟،یہ وہ سوالات ہیں جن کے جواب پاکستان کے عوام سننا چاہتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)


میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…