منگل‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2025 

طیارہ حادثہ کے بعد مدینہ منورہ سے ایک شخص کا فون آیا اور کہا کہ میں نے خواب میں کیپٹن سجاد گل کو روزہ رسول ؐ پر دوسروں کی مدد کرتے ہوئے دیکھا، عید سے د و دن قبل شہید پائلٹ نے بیٹی سے کیا کہا تھا ؟ زویا سجاد کی تحریر سامنے آگئی

datetime 30  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان ائیر لائن کے طیارہ حادثہ میں شہید ہونیوالے سجاد گل کی بیٹی زویا سجاد نے اپنی ایک تحریر میں والد کے بارے میں بتایا کہ ان کے والد ایک عظیم انسان تھے وہ دوسروں کی خوشی میں خوش ہوتے تھے ۔ صاحبزادی کا کہنا تھا کہ ان کی شہادت پر پوری قوم کو فخر ہے ۔ وہ جہاز ملازمت کیلئے نہیں بلکہ انہیں جہاز اڑانے کابہت شوق تھا ۔ دوسروں کی مدد کرنے کیلئے ہر وقت تیار رہتے تھے ۔

زویاکہناتھا کہ عید سے دو دن قبل انہیں کہا کہ آپ ہمارے ساتھ بھی وقت گزاریں جس پر انہوں نے کہا کہ تمہاری طرح لوگ بھی یہی چاہتے ہیں کہ وہ اپنے پیاروں کیساتھ عید منائیں ۔ ان کی صاحبزادی کا مزید کہنا تھا کہ وہ مدینہ شریف کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے تھے ، شہادت کے بعد مدینے سے ایک شخص کا فون آیا اس نے بتایا کہ اس نے خواب میںسجاد گل کو رسول پاکؐ کے روزہ مبارک پر دیکھا ہے جو دوسرے لوگوں کی مدد کر رہے ہیں اور بہت خوش نظر آرہے ہیں ۔ دوسری جانب پی آئی اے طیارہ حادثہ کے حوالے سے گفتگوکرتے ہوئے سینئر تجزیہ کار ہارون الرشید نے کہامجھے بتایاگیاکہ پائلٹ کی غلطی ہے میں نے کہاجب تک تحقیق نہ کرلوں رائے دینے سے گریزکرونگا،معالے کے دوپہلوہیں،پائلٹ نے توبہت فاش غلطیاں کیں،میراایک بہت ہی سینئر ذمہ دارآدمی ہے ،72گھنٹے مسلسل مشقت کرکے حقائق جمع کئے ،پہلی بات تویہ کہ جب وہ کراچی شہرکے قریب پہنچا10ہزارفٹ کی بلندی پرتھا3ہزارپرہوناچاہئے تھا،لینڈکرنا ہوتو ایک ہزارپرہوناچاہئے ،لینڈنگ گیئرجب دس ہزارفٹ کی بلندی پرکھولنے کی کوشش کی تو وہ ہونہیں سکتا،اب جہازکانقصان توہوناہی تھا،قیمتیں جانیں تو بچالی جاتیں،ایس اوپیزنافذہونے چاہئیں،حادثے کی پوری انکوائری ہونی چاہئے ۔ایف بی آرکے 70،80فیصدلوگ رشوت خور،عمران خان کیسے چلالینگے ،اڑھائی سے تین سوارب سالانہ سرکاری ادارے کھاجاتے ہیں،55ارب ہم پنجاب میں گندم خریدنے کاسوددیتے ہیں،باقی صوبوں میں اس کے علاوہ،ایسے کیسے کام چلے گا،اس کیلئے جرات مندانہ اقدامات کرناہونگے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…