اسلام آباد (این این آئی)اقوام متحدہ نے پیس کیپنگ ڈے کے موقع پر پاکستان جانباز سپاہی عامر اسلم کی خدمات کا اعتراف کرلیا ،کانگو میں تعینات پاکستان کے سپاہی کو اقوام متحدہ نے ایوارڈ سے نوازا جاے گا،،عامر اسلم کا تعلق کوٹلی ستیاں آزاد جموں و کشمیر سے ہے،امن مشن میں پاکستان کے سپاہی نے ایوارڈ نام کرکے ملک کا نام روشن کر دیا۔ دوسری جانب جاپانی سفیر نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو
خط لکھا ہے جس میں اقوام متحدہ کے پیس کیپنگ ڈے کے موقع پر پاک آرمی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ جاپانی سفارتخانے کے مطابق جاپانی سفیرمتسودا کونی نوری نے کہاکہ عالمی امن کے لئے پاک آرمی کی خدمات اور شراکتداری انتہائی قابل قدر ہے، پاک آرمی کئی دہائیوں سے یو این پیس کیپنگ آپریشنز کا حصہ ہے، جاپانی سفیر نے پاک آرمی کی خدمات کو سراہا۔ سفارتخانہ کے مطابق جاپانی سفیر نے کہاکہ پاکستان کا سبز ہلالی پرچم مستقبل میں بھی یواین پیس کیپنگ مشنز میں بلندیوں پر لہراتا رہے گا۔